دکانوں کے ملازم کو کورونا ہونے کی صورت میں علاج مالک کرائے گا
کاروباری افرادکوسینی ٹائزررکھنا، ملازمین کوماسک اور گلووزپہناناہونگے، 55سال کے افرادکودکان میں ملازم نہیں رکھا جائے گا
ضلع جنوبی میں صرف وہی کاروبار کھلے گا جن کو سندھ حکومت کے نوٹی فکیشن میں اجازت ملی ہوئی ہے،ڈپٹی کمشنر ارشادسوڈھر۔ فوٹو: فائل
ڈپٹی کمشنرجنوبی ارشادسوڈھرنے تاجروں کے لیے ایس او پی جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ کاروباری حضرات کو متعقلہ اسسٹنٹ کمشنرز کے پاس حکومتی احکامات پرعمل کرنے کے لیے حلف نامہ جمع کرانا لازمی ہوگا۔
ڈپٹی کمشنرجنوبی ارشادسوڈھرنے ایس او پی جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ضلع جنوبی میں صرف وہی کاروبار کھلے گا جن کو سندھ حکومت کے نوٹی فکیشن میں اجازت ملی ہوئی ہے اگر کسی ملازم کو کورونا یا بیمار ہوجاتا ہے تو اس کے تمام علاج کی ذمے داری مالکان کی ہوگی۔
ارشاد سوڈھر نے کہا کہ ایس او پی پر عمل نہ کرنے والے کاروباری حضرات کے خلاف کارروائی ہوگی،کاروباری افراد کو سینی ٹائزر رکھنا ، ملازمین کوماسک اور گلووز پہنانا ہونگے،ملازمین کو ایک دوسرے سے فاصلہ رکھنا ہوگا، کاروباری حضرات کو حکومت کی دی گئی ہدایت پر عمل کرنا ہوگا۔
کلفٹن،گارڈن،ڈیفینس،صدر اورلیاری میں کاروباری حضرا ت حکومتی احکامات پر عمل کرنے کے پابند ہونگے،دکانوں پر 55 سال کے عمر کے بزرگوں کو مقرر کرنے کی اجازت نہیں ہوگی،ایس اوپی پرعمل نہ کرنیوالے دکانوں کو سیل کردیا جائے گا۔