مشرف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی درخواست پر سابقہ بینچ بحال

سندھ ہائیکورٹ کی اسی بینچ نے ضمانت قبل ازگرفتاری منظورکی، ملک چھوڑنے پر پابندی لگائی

والدہ بیرون ملک شدید علیل ہیں، ملاقات کیلیے جانا چاہتا ہوں، درخواست میں مشرف کی استدعا ۔فوٹو :ایکسپریس / فائل

سندھ ہائیکورٹ کے چیف جسٹس مقبول باقر نے سابق صدر و آرمی چیف جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف کانام ای سی ایل سے خارج کرنے کی درخواست کی سماعت کیلیے وہی بینچ بحال کردیا ہے۔

جس نے جنرل پرویز مشرف کی عبوری ضمانت قبل از گرفتاری منظور کی تھی اور ملک چھوڑنے پر پابندی عائد کی تھی۔ بینچ جسٹس سجاد علی شاہ اور جسٹس نعمت اللہ پھلپوٹو پرمشتمل ہوگا۔ پرویز مشرف نے بیرون ملک سفر پر پابندی کے خلاف درخواست دائر کی تھی جس کی سماعت جسٹس سجاد علی شاہ اور جسٹس صلاح الدین پنہور پرمشتمل بینچ نے کی اورآبزرو کیا تھا کہ اس درخواست کی سماعت اسی بینچ کو کرنی چاہیے جس نے اس معاملے کی پہلے سماعت کی تھی۔




اس لیے بینچ کی بحالی کے لیے سفارش چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ کو ارسال کی گئی تھی ۔ درخواست میں پرویز مشرف نے موقف اختیار کیا ہے کہ ان کی95سالہ والدہ شدید علیل اور بیرون ملک (متحدہ عرب امارات) زیر علاج ہیں۔ انھیں انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں رکھا گیا ہے اور درخواست گزرا اپنی والدہ سے ملاقات کیلیے جانا چاہتاہے۔
Load Next Story