بھارتی کرکٹ ٹیم نے جنوبی افریقہ میں ڈیرے ڈال دیے

ناراض مہمان میڈیا کے سوالات کاکپتان مہندرا دھونی نے خندہ پیشانی سے سامنا کیا

مہمان ٹیم دورے کے دوران3 ون ڈے انٹرنیشنل اور 2 ٹیسٹ کھیلے گی۔ فوٹو: فائل

ISLAMABAD:
سخت سیریز کھیلنے کیلیے بھارتی کرکٹ ٹیم نے جنوبی افریقہ میں ڈیرے ڈال دیے، مہمان ٹیم دورے کے دوران3 ون ڈے انٹرنیشنل اور 2 ٹیسٹ کھیلے گی۔

ٹور کا باقاعدہ آغاز جمعرات کو ہوگا جبکہ ٹیسٹ18 سے 30 دسمبر کے دوران کھیلے جائیں گے۔ سیریز کو مختصر کرنے پر ناراض مہمان میڈیا کے سوالات کا کپتان مہندرا سنگھ دھونی نے خندہ پیشانی سے سامنا کیا، ٹنڈولکر کا خلا پُر کرنے پر سوال در سوال پروٹیز میڈیا کے غصے کا مظہر تھا، دھونی نے ایک موقع پرکہا کہ ہم منتظمین کیلیے میچ کا انتظام کردیتے ہیں اور پھر دیکھیں گے کہ وہ کیا کرتے ہیں،اس کی اس تجویز پر ہال قہقہوں سے گونج اٹھا۔




دھونی نے مزید کہا کہ آفیشلز کے درمیان کیا ہوا اسے سے ہمیں مسئلہ نہیں، ہم یہاں کرکٹ کھیلنے آئے ہمیں،ہمیں امید ہے کہ جنوبی افریقہ میں ہمیشہ کی طرح اس مرتبہ بھی پذیرائی ملے گی، ہماری تمام تر توجہ اچھی کرکٹ کھیلنے پر مرکوز ہے، واضح رہے کہ دونوں ممالک کے درمیان ون ڈے سیریز کی شروعات جمعرات کو پہلے ون ڈے انٹرنیشنل کے ساتھ ہوگی۔
Load Next Story