یوٹیلیٹی اسٹورز پر رمضان پیکیج آگیا دالیں غائب

انتظامیہ اسٹورز پر دالوں کی فراہمی یقینی بنانے میں ناکام، دال مسور،دال ماش،دال مونگ اور دال مسور بدستور غائب۔

انتظامیہ اسٹورز پر دالوں کی فراہمی یقینی بنانے میں ناکام، دال مسور،دال ماش،دال مونگ اور دال مسور بدستور غائب۔ فوٹو انٹرنیٹ

یوٹیلیٹی اسٹورز پر رمضان پیکیج آگیا مگر دالیں نہ آئیں۔

انتظامیہ اسٹورز پر دالوں کی فراہمی یقینی بنانے میں ناکام نظر آئی، دال مسور،دال ماش،دال مونگ اور دال مسور بدستور غائب صرف دال چنا دستیاب ہے۔

دوسری جانب ریلوے ہیڈکوارٹرز یوٹیلیٹی اسٹورپر دیگراشیائے ضروریہ رمضان پیکیج کے تحت دستیاب ہیں۔ کوکنگ آئل، چاول، سرخ مرچ، دودھ اوردیگر مصنوعات کی قیمتوں میں 5روپے سے 115روپے تک کا ریلیف مل رہا ہے۔


شہریوں نے یوٹیلیٹی اسٹورز پر دالوں کی عدم دستیابی کا شکوہ کیا اور بولے دال چنا تو رمضان پیکیج سے پہلے بھی مل رہی تھی، حکومت دیگر دالوں کی سپلائی یقینی بنائے۔

شہریوں کا مزید کہنا تھا کہ یوٹیلیٹی اسٹورز پر تمام اشیائے ضروریہ کی دستیابی یقینی بنائی جائے تاکہ رمضان پیکیج سے بھرپور فائدہ اٹھا یا جا سکے۔

 
Load Next Story