کراچی کے 2 اضلاع شرقی اورجنوبی کورونا کی شدید لپیٹ میں

ضلع شرقی سے کورونا کے اب تک 351اور جنوبی سے 324کیسز سامنے آچکے ہیں

ضلع شرقی سے کورونا کے اب تک 351اور جنوبی سے 324کیسز سامنے آچکے ہیں

WASHINGTON:
کراچی کے 2 اضلاع کورونا وائرس کی شدید لپیٹ میں آگئے۔

کراچی کا ضلع شرقی اور جنوبی سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے، محکمہ صحت سندھ کے اعداد و شمار کے مطابق کراچی کے ضلع شرقی سے اب تک کورونا وائرس کے 3 سو 51 کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں، کراچی کے ضلع جنوبی سے کورونا وائرس کے 3 سو 24 کیسز سامنے آچکے ہیں۔


کراچی کے ضلع وسطی سے اب تک 2 سو 56 کورونا وائرس کے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ کراچی کے ضلع غربی سے اب تک ڈیڑھ سو کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، محکمہ صحت سندھ کے مطابق سکھر میں 335 اور حیدرآباد میں 198 کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔

 
Load Next Story