ذخیرہ اندوزی ناقابل ضمانت جرم آرڈیننس جاری 3سال قید کی سزا

گودام بغیر وارنٹ چیک ہوگا، ضبط اشیا کی 50فیصد رقم خزانے میں جمع ہوگی

وزیراعلیٰ پنجاب بزدار کی کورونا ٹیسٹ کے لیے مزید4لیب بنانے کی منظوری۔ فوٹو: فائل

پنجاب حکومت نے ایک اور بڑا اقدام اٹھاتے ہوئے ''دی پنجاب پری وینشن آف ہورڈنگ آرڈیننس 2020 ''کا گزٹ نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

''دی پنجاب پری وینشن آف ہورڈنگ آرڈیننس 2020 '' کے تحت ذخیرہ اندوزوں کو تین سال قید تک کی سزا دی جاسکے گی ، ضبط کی جانیوالی اشیاء کی 50 فیصد رقم قومی خزانے میں جمع ہو گی ، آرڈیننس کے تحت متعلقہ افسر معلومات کی بنا پر کسی ڈیلر کے گودام بغیر وارنٹ چیک کر سکتا ہے ، ڈیلر اپنی پیداور ، ایکسپورٹ ، امپورٹ ، سٹاک ، سیلز اور ڈسٹری بیوشن کے حوالے سے ریکارڈ متعلقہ افسر کے پاس جمع کرانے کا پابند ہو گا۔


وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا کہ پنجاب حکومت نے ذخیرہ اندوزی کر کے مصنوعی بحران پیدا کرنیوالوں کیخلاف سخت ایکشن لینے کے لئے آرڈیننس جاری کیا ، ادویات ، آٹا ، چینی ، دالیں ، چائے ، خوردنی تیل ، مچھلی ، انڈے ، دودھ ، گوشت ، فیس ماسک ، سینی ٹائزر ، سرجیکل ماسک ، کھاد بنانے کا کیمیکل ، زرعی ادویات ، آلو ، پیاز سمیت 41 اشیاء ضروریہ ذخیرہ کرنیوالوں کیخلاف کارروائی ہو گی ، آرڈیننس کے تحت ذخیرہ اندوزی کا جرم ناقابل ضمانت ہو گا۔

علاوہ ازیں عثمان بزدار نے صوبے میں کورونا کے تشخیصی ٹیسٹ میں اضافے کیلئے مزید 4 لیب کے قیام کی منظوری دیدی۔

 
Load Next Story