کورونا آسمانی آفت اس سے لڑنا نہیں رب کے آگے جھکنا ہے مولانا طارق جمیل
یکم رمضان کی رات پوری قوم 2 نفل پڑھ کر دعا کرے، مولانا طارق جمیل
یکم رمضان کی رات پوری قوم 2 نفل پڑھ کر دعا کرے، مولانا طارق جمیل ۔ فوٹو : فائل
OHIO:
نامورعالم دین مولانا طارق جمیل نے کہا ہے کہ کورونا آسمانی آفت ہے ہم اس سے لڑنہیں سکتے ہمیں اپنے رب کو عاجزی کے ساتھ منانا ہے۔
مولانا طارق جمیل نے کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کے لیے جاری''احساس ٹیلی تھون'' میں اظہارخیال کرتے ہوئے کہا کہ قوم جھوٹ، بد دیانتی اور بے حیائی چھوڑ دے، اللہ تعالیٰ نے چھوٹے سے وائرس سے دنیا کوہلا کررکھ دیا۔
انہوں نے کہا کہ ہمیں اللہ تعالی کے سامنے جھکنا ہے تا کہ وہ ہم پراپنا فضل کرے، یکم رمضان کی رات پوری قوم 2 نفل پڑھ کر دعا کرے، غرباء کو گھروں میں جاکر زکوۃ دی جائے۔ مولانا طارق جمیل نے آخر میں رقت آمیز دعا بھی کرائی۔