ہسلین کور کی بطور ہیروئن پہلی فلم ’’کرلے پیار کرلے‘‘ مکمل 10 جنوری کو ریلیز ہوگی

راجیش پانڈے کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم میں پروڈیوسر سنیل دھرشن کے بیٹے شو بھی پہلی مرتبہ بطور ہیرو جلوہ گر ہوں گے

ہیروئن کا رول کسی سفارش سے نہیں ٹیلنٹ سے حاصل کیا ،اپنی اداکاری سے شائقین کے معیار پر پورا اترنے کی پوری کوشش کی ہے ، ہسلین کور۔ فوٹو: فائل

مس انڈیا ارتھ 2011ہسلین کورکی بطور ہیروئن پہلی فلم ''کرلے پیار کرلے '' مکمل ہوگئی۔

فلم سازسنیل دھرشن کی اس فلم کی ہدایات راجیش پانڈے دی ہیں جب کہ فلم میں سنیل دھرشن نے اپنے بیٹے شو دھرشن کو بھی بطور ہیرو پہلی مرتبہ متعارف کرایا ہے ۔فلم میں ہسلین کور نے پریت جب کہ شودھرشن نے کبیر کا کردار اداکیاہے فلم کی دیگر کاسٹ میں اہم شرما، انکیت راج ،سنجے شرما ،مہیش ٹھاکر، کرن آنند،امندیپ کور، منیکا کورپ اروڑا، نلنجان گپتا ، ارو ورما، روشن پریت،آدیتی کھنہ ،شاہلش ہجمیر، ڈینس فریننڈس، شاجی چوہدری، سیش شکلا، یش اچاریہ، دھانی گوری ، ڈمپل سبروال ار رمی خان بھی شامل ہیں۔فلم کے میوزک ڈائریکٹر خود سنیل درشن ہیں جب کہ اس سلسلہ میں ریان امین، راشد خان ، پرشان سنگھ، ممزے اور میت بروس انجان نے بھی ان کا ساتھ دیاہے ۔ اطلاعات کے مطابق شوٹنگ بھارت کے علاوہ تھائی لینڈ میں کی گئی ہے فلم کو 10 جنوری 2014 کو سینما گھروں کی زینت بنایا جائیگا ۔فلم کی کہانی ایک ساتھ کھیلنے والے بچوں پریت اور کبیر کے گرد گھومتی ہے جو بڑے ہوکر ایک دوسرے کی محبت میں گرفتار ہوجاتے ہیں مگر والدین ان کی مخالفت کرتے ہیں۔

کہانی کے مطابق کبیر کی عمر جب آٹھ برس کاہوتاہے تو اس کی والدہ اسے سزا دینے کے لیے علاقہ چھوڑ کر دوسرے شہر چلی جاتی ہے 12سال تک مختلف شہروں میں گھومنے کے بعد کبیر کاخاندان واپس آجاتاہے جہاں بچپن کے دونوں دوست ایک مرتبہ پھر اکٹھے ہوجاتے ہیں اور یہیں سے بچپن کی دوستی محبت میں تبدیل ہوجاتی ہے مگر گھر والے ان کی مخالفت کرتے ہیں ۔ ہسلین کورکا بطور ہیروئن اپنی پہلی فلم کے متعلق کہنا ہے کہ '' کرلے پیار کرلے'' ایک خوبصورت فلم ہے جو محبت کرنیوالے جوڑے پر بنائی گئی ہے اس فلم میں میرا کردار پریت نامی ماڈرن لڑکی کا ہے جسے خود پرمکمل اعتماد ہے اور وہ اپنے ہی علاقے کے لڑکے کبیر کے ساتھ بچپن میں کھیلتی رہی ہے اور بعد ازاں اس کی محبت میں گرفتار ہوجاتی ہے ہسلین کور کا کہنا تھا کہ یہ میری پہلی فلم ہے جس میں مجھے پوری طرح اپنی صلاحیتوں کو دکھانے کا موقع ملا اور میں نے اپنی پرفارمنس سے شائقین کو متاثر کرنے کی پوری کوشش کی ہے امید ہے یہ فلم سینما گھروں میں ایک کامیاب فلم کی حیثیت سے سامنے آئے گی اور لوگ مدتوں مجھے اس فلم کے حوالے سے یاد رکھیں گے ۔




اداکارہ کامزید کہنا تھا کہ میں ابھی بالی ووڈ میں نئی ہوں کسی اداکارہ کے ساتھ مقابلے بازی میں نہیں پڑنا چاہتی کسی بڑے بینر تلے بننے والی فلم میں کام کرکے خود کو منوانا چاہتی ہوں۔ ایک سوال کے جواب میں اداکارہ کا کہنا تھا کہ میں نے فلم میں ہیروئن کا کردار کسی سفارش سے نہیں بلکہ اپنے ٹیلنٹ سے حاصل کیا ۔ فلم ساز سنیل دھرشن اس فلم میں اپنے بیٹے شیو کو متعارف کروا رہے ہیں فلم میں شیو کے ساتھ ایک نیا چہرہ لینا چاہتے تھے چناچہ انھوںنے ایک ایجنسی کے زریعہ مجھ سے رابطہ کیا اور متعدد آڈیشن لینے کے بعد ہیروئن کارول مجھے دیدیا گیا ۔اداکارہ کا کہناتھا کہ فلم انڈسٹری میں میراکوئی رول ماڈل نہیں تاہم بطور اداکارہ میں کاجل اور رانی مکھر جی سے بہت متاثر ہوں وہ اپنی اداکاری میں مکمل ہیں اس کے علاوہ پریانکا چوپڑا کی بھی خاص طور پرعزت کرتی ہوں کیونکہ ان کا ماضی بھی میری طرح ہے کیونکہ پریانکا نے ایک ماڈل کی حیثیت سے کیرئیر کی ابتدا کی اور 2000 میں فیمنا مس انڈیا ورڈ منتخب ہونے کے بعد فلموں میں کام شروع کیا ۔

یہ بات دلچسپ ہے کہ پریانکا نے بھی سنیل درشن کی فلم ''انداز'' سے ہی بطور اداکارہ اپنی پہچان بنائی اور 2003میں بہترین اداکارہ کا ڈیوٹ فلم فئیرایوارڈ حاصل کیا۔اپنی زاتی زندگی کے متعلق سوال کے جواب میں اداکارہ کا کہنا تھا کہ میں ایک پنجابی لڑکی ہوں اور مجھے ساگ اور مکئی کی روٹی بہت پسند ہے۔ میک کرنا پسند ہے مگر اس کے لیے قدرتی اجزا سے تیار کردہ کاسمٹیکس کا استعمال کرتی ہوں۔ ایک سوال کے جواب میں اداکارہ کا کہنا تھا کہ میں اپنے والد سے بہت زیادہ محبت کرتی ہوں کیونکہ انھیں ہمیشہ میری فکر لاحق رہتی ہے ۔واضح رہے کہ10 نومبر 1988کو مغربی بنگال میں پیدا ہونے والی ہسلین کور نے جیوس اینڈ میری کالج اور دہلی یونیورسٹی سے تعلیم حاصل کی۔ 2011 میں فیمنا مس انڈیا ارتھ کا ٹائٹل حاصل کیا اورمتعدد اشتہاری فلموں میں کام کرچکی ہیں۔ ہسلین کور امیتاز علی کی فلم لوآج کل میں سیف علی اور دیپکا پڈکون کے ساتھ مختصر کردار میں جلوہ گرہوچکی ہیں۔ زرائع کے مطابق اداکارہ کو فلم دیو ڈی میں ابھے دیول کے ساتھ مرکزی کردار اداکرنے کی پیشکش کی گئی تھی مگر اس نے اپنی تعلیم جاری رکھنے کی وجہ سے یہ فلم کرنے سے انکار کردیاتھا۔
Load Next Story