بلدیہ ٹاؤن میں4 ماہ کی بچی پولیو وائرس کا شکار ہوگئی

کسی بھی علاقے میں پولیو وائرس ہونے کی صورت میں وائرس 3کلو میٹر تک ہوا میں شامل رہتا ہے

کسی بھی علاقے میں پولیو وائرس ہونے کی صورت میں وائرس 3کلو میٹر تک ہوا میں شامل رہتا ہے. فوٹو: فائل

بلدیہ ٹاؤن میں نومولود پولیو وائرس کا شکار ہوکر معذور ہوگئی۔


تفصیلات کے مطابق بلدیہ ٹاؤن کی4ماہ کی بچی آمنہ بنت بسم اللہ یوسی 7 بلدیہ کی رہائش پذیر ہے، والدین نے اپنی بچی کو پولیو وائرس سے بچاؤکی حفاظتی خوراک نہیں پلوائی جب عالمی اداروں نے آمنہ کے اسٹول(پے خانے) کے ٹیسٹ کرائے تو اس بات کی تصدیق ہوئی کہ بچی پر پولیو وائرس حملہ آور ہوا،

والدین نے بچی کو کسی بھی بیماری سے بچائو کیلیے حفاظتی ٹیکہ جات بھی نہیں لگوائے،محکمہ صحت کے مطابق امسال کراچی سمیت سندھ میں پولیو وائرس سے متاثرہ بچوں کی تعداد 6ہوگئی، واضح رہے کہ کسی بھی علاقے میں پولیو وائرس ہونے کی صورت میں وائرس 3کلو میٹر تک ہوا میں شامل رہتا ہے جس سے اس بات کا اندیشہ ہوتا ہے کہ وائرس کسی اور بچے کو متاثر نہ کرے۔
Load Next Story