سیاسی جماعتیں اپنی صفوں میں موجود 500 مجرم حوالے کریں سندھ پولیس

امن ہمارے لیے زندگی وموت کا مسئلہ ہے جسے کوئی دھاگا بنانے والانہیں سمجھ سکتا،آئی جی شاہدندیم

پولیس موبائلز کی کمی سے زیادہ نفری کاکم ہوناہمارے لیے اہم مسئلہ ہے،آئی جی سندھ۔فوٹو:این این آئی

آئی جی سندھ شاہدندیم بلوچ نے کہاہے کہ کراچی میں جرائم پیشہ عناصرکیخلاف آپریشن کے خاتمے کی کوئی تاریخ نہیں دے سکتے۔

تاہم یہ حقیقت ہے کہ آپریشن کے نتیجے میں شہرمیں امن وامان کے حوالے سے صورتحال بہترہوئی ہے جبکہ اے آئی جی سندھ شاہد حیات کا کہنا ہے کہ سیاسی جماعتوں کی صفوں میں500جرائم پیشہ عناصر موجود ہیں شہرسے محبت کی دعویدارجماعتیں ان عناصرسے لاتعلقی کااعلان کریں یا پھر انھیں پولیس کے حوالے کردیں۔سائٹ ایسوسی ایشن میں تاجروں و صنعتکاروں سے خطاب کرتے ہوئے آئی جی سندھ کاکہنا تھاکہ شہر میں جاری ٹارگٹڈآپریشن کے نتیجے میں جرائم کی شرح میں واضح کمی ہوئی ہے ،کوئی بھی یہ بات محسوس کر سکتاہے کہ آپریشن سے قبل شہرکے کیا حالات تھے اوراب کیا ہیں،انکا مزید کہنا تھا کہ کسی بھی بات کا مشینی انداز میں جواب نہیں دیا جاسکتاہے،امن کے قیام کیلیے جو بھی انسانی طاقت دستیاب ہے وہ سب استعمال کررہے ہیں،جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کارروائی قانون نافذکرنیوالے اداروں کے اہلکاروں کیلیے زندگی اور موت کا معاملہ ہوتی ہے جسے کوئی دھاگابنانے والانہیں سمجھ سکتا۔




بھتہ خوری اور اسٹریٹ کرائمز سے متعلق اعداد وشمار پر جانے کے بجائے یہ دیکھاجائے کہ پولیس کی کارروائیوں کے بعدبھتہ خوری اور اسٹریٹ کرائمز کی وارداتوں میں کمی ہوئی ہے اور اس حوالے سے پولیس پر تنقید کے بجائے ان کی کاوشوں کی تعریف ہونی چاہیے،موبائل سمز کے غلط استعمال کو روکناپولیس کے اختیار میں نہیں،ہم صرف بوگس موبائل سمز بند کرنے کی درخواست ہی کرسکتے ہیں کیونکہ ان سمزکوبند کرنا ہمارے دائرہ اختیارمیں نہیں،پولیس موبائلز کی کمی سے زیادہ نفری کاکم ہوناہمارے لیے اہم مسئلہ ہے اوراسے ریٹائرڈ فوجی اہلکاروں کی بھرتی کے ذریعے حل کرنیکی کوشش کی جارہی ہے،حالیہ آپریشن کے دوران ایک بڑی سیاسی جماعت کے گروہ کے کارندے گرفتارہوئے جوسائوتھ افریقہ کی سموں کے ذریعے طالبان کانام استعمال کرتے ہوئے بھتہ خوری کی وارداتیں کررہے تھے تفتیش کے دوران ان ملزمان نے سیاسی جماعت سے وابستگی کا اعتراف بھی کر لیا۔ انھوںنے صنعتکاروں کی جانب سے ہر قسم کے جلسے جلوسوں پرپابندی کی تجویز سے اتفاق کرتے ہوئے برطانیہ کی طرز پر ہائیڈپارک بنانے اور جلسے جلوس شہرکی سڑکوں اور حساس مقامات کے بجائے مخصوص جگہ پرمنعقدکرنے کی تجویز دی۔
Load Next Story