نیٹو سپلائی اور ڈرون کیخلاف دھرنے غیر معینہ مدت تک جاری رہیں گے عمران خان
امریکا سے جنگ چاہتے نہ وفاقی حکومت کیساتھ تضاد پیدا کرنا مقصود ہے، صرف ڈرون حملوں کیخلاف ہیں،قوم کومزیدغلامی قبول نہیں
وزیراعلیٰ سمیت سب کا احتساب ہوگا، باقی صوبے سونامی میں بہہ جائینگے،چیئرمین تحریک انصاف ۔ فوٹو: اے ایف پی/فائل
تحریک انصاف کے زیراہتمام ڈرون حملوں کے خلاف جاری احتجاجی تحریک کو11 روزمکمل ہوگئے،صوبے کے 4 اضلاع میں5 مقامات پر نیٹو سپلائی روکنے کیلیے دھرناجاری رہا اور دھرنا کیمپس میںمظاہرین کی بڑی تعداد موجود رہی۔
تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے بھی حیات آباد ٹول پلازہ پرقائم دھرناکیمپ کادورہ کیااورشرکا سے ملاقات کی،منگل کو بھی کارکنوں نے نیٹوسپلائی کی کسی گاڑی کو گزرنے نہیں دیا،سپلائی روکنے کیلیے پشاور، کوہاٹ، نوشہرہ اور ڈیرہ میں تحریک انصاف کے مستقل دھرنا کیمپس قائم ہیں،ادھرجماعت اسلامی اور تحریک انصاف نے موٹروے ٹول پلازہ سے نیٹوسپلائی کے خلاف دھرناختم کرنیکا مشترکہ فیصلہ کرلیا، نیٹو سپلائی جی ٹی روڈسے رنگ روڈ کے راستے ہوتی لہذا وہاں پر دھرنا جاری رہے گا۔
حیات آباد ٹول پلازہ پشاور میں تحریک انصاف کے دھرنا کیمپ کے دورے کے موقع میڈیا سے گفتگو میںتحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا کہ ڈرون حملوں کیخلاف نیٹو سپلائی کی بندش کیلیے تحریک انصاف کا احتجاجی دھرنا غیر معینہ مدت تک جاری رہے گا۔عمران خان نے کہاکہ خیبرپختونخوا میں اوپر سے لے کر نیچے تک کرپشن ختم کرینگے۔ آئی این پی کے مطابق عمران خان اور شاہ محمود قریشی (کل) جمعرات کو یورپی یونین کے رکن ممالک کے سفیروںکوڈرون حملوں کیوجہ سے نیٹوسپلائی کی بندش پراپنے پارٹی موقف پر بریفنگ دینگے۔