اپریل میں ڈالرکی نسبت پاکستانی روپے کی قدرمیں اضافہ ریکارڈ
ڈالرکی قدرگھٹنے سے یورو،پاؤنڈ،سعودی ریال اور امارتی درہم بھی سستا ہوگیا
ڈالرکی قدرگھٹنے سے یورو،پاؤنڈ،سعودی ریال اور امارتی درہم بھی سستا ہوگیا فوٹو:فائل
اپریل2020 کے دوران امریکی ڈالرکی قدر میں نمایاں تنزلی سے دیگر اہم غیرملکی کرنسیوں کی قدر میں بھی کمی ہوئی۔
اپریل 2020 کے دوران ڈالر کی نسبت پاکستانی روپے کی قدر میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا، اپریل میں انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالرکی قدرمیں مجموعی طورپر6.53روپے کی کمی ہوئی جس سے اس ایک ماہ میں انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 166.70 سے گھٹ کر 160.17 روپے کا ہوگیا، ڈالرکی قدرگھٹنے سے یورو کرنسی ، برطانوی پاؤنڈ ، سعودی ریال اور امارتی درہم بھی سستا ہوگیا۔
اپریل 2020 کے دوران یورو کرنسی کی قدر میں مجموعی طورپر 8.96 روپے کی کمی واقع ہوئی جس سے اس ایک ماہ میں یورو کرنسی کی قدر 183.14 روپے سے کم ہوکر 174.18 روپے کا ہوگیا، اپریل کے دوران برطانوی پاؤنڈ کی قدر میں مجموعی طورپر5.68 روپے کی کمی واقع ہوئی ۔