بھارتی ریاست مہاراشٹرمیں شوہر نے بیوی کو قتل کر کےاعضا ریفریجریٹر میں چھپا دیئے

مہاراشٹر: بھارتی ریاست مہارشڑ کے علاقے بھیندر میں شوہر نے  بیوی کو قتل کر کے اس کے اعضا ریفریجریٹر اور بیڈروم میں چھپا دیئے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق 35 سالہ گرش کوتی نے اپنی 32 سالہ بیوی مدہو بنتی کو قتل کر کے اس کے جسم کو 4 حصوں میں تقسیم کر دیا ، گرش کوتی نے اپنی بیوی کے جسم کے 3 اعضاء ریفریجریٹر میں چھپا دیئے جبکہ ایک عضو اپنے فلیٹ کے بیڈروم میں چھپا دیا۔

پولیس کے مطابق دونوں میاں بیوی نکشاترا ٹاور کے فلیٹ میں گزشتہ 7 ماہ سے رہائش پزیر تھے، گرش کوتی کے گھر سے اس کی بیوی کا  فرانس کا پاسپورٹ بھی برآمد ہوا ہے، پولیس نےگرش کوتی کو گرفتار کر کے واقعے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔