طبی عملہ کورونا وائرس کی لپیٹ میں آنے لگا سول سرجن فرحت عباس

احتیاط ہی علاج ہے،عوام سنجیدگی کامظاہرہ کریں،کئی ڈاکٹراورنرسز جاں بحق ہوچکے

احتیاط ہی علاج ہے،عوام سنجیدگی کامظاہرہ کریں،کئی ڈاکٹراورنرسز جاں بحق ہوچکے (فوٹو: انٹرنیٹ)

میڈیکل سپرنٹنڈنٹ گورنمنٹ سروسز اسپتال اور سول سرجن کراچی ڈاکٹر فرحت عباس نے کہا کہ کورونا وائرس کی وجہ سے درجنوں پیرامیڈیکس ، ڈاکٹر ، نرس اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھیں اور وہ اس سے بچ نہیں سکے، صحت کے شعبے کے لوگوں کو بھی کورونا وائرس سے بچانے کی ضرورت ہے،عوام سنجیدگی کامظاہرہ کریں۔


اپنے گھروں میں رہیں اور خود کے ساتھ دوسروں کو بھی اس بیماری سے محفوظ رکھیں اور ان کی قیمتی جانیں بچائیں، انھوں نے کہا کہ اس مہلک بیماری سے لڑنے کے لیے ہمیں روزانہ ہاتھ دھونے کے ساتھ صفائی کویقینی بنانا چاہیے، سانس کے نظام کو بھی صحت مند رکھنا چاہیے اور یاد رکھنا چاہیے کہ مناسب صحت مند ماحول اور مضبوط مدافعتی نظام کورونا وائرس سے بچاؤ میں زیادہ مددگا ر ثابت ہوتا ہے۔

انھوں نے عام لوگوں کو مشورہ دیا کہ حقائق کو جاننے اور کوویڈ 19 کے پھیلاؤ کو روکنے کیلیے مناسب احتیاطی تدابیر اپناتے ہوئے اپنے اور اپنے ارد گرد کے لوگوں کی حفاظت کریں، صابن سے ہاتھ دھوئیں یاسینیٹائزر بھی استعمال کیا جا سکتا ہے اور لوگوں سے فاصلہ رکھیں۔
Load Next Story