ناگن چورنگی 100 وارداتیں کرنیوالے گروہ کے 5 کارندے گرفتار

عبدالستار،صابر، عرفان علی ، عبدالرسول اور لیاقت کے قبضے سے اسلحہ ، 2 لاکھ روپے اورمسروقہ سامان برآمدکرلیاگیا

ملزمان کوسی سی فوٹیج کی مدد سے گرفتارکیاگیا،بینک سے رقم نکالنے والوںکولوٹ لیتے تھے،ایس ایس پی سی آئی اے

ایس آئی یوسی آئی اے پولیس نے ناگن چورنگی کے قریب سے 100 سے زائد وارداتوں میں ملوث گروہ کے4 کارندوں کوگرفتار کرلیا ،ملزمان کوسی سی فوٹیج کی مدد سے گرفتار کیاگیا۔

تفصیلات کے مطابق ایس آئی یو سی آئی اے پولیس کو اطلاع ملی تھی کہ ناگن چورنگی کے قریب ڈکیت موجود ہیں جس پر پولیس نے بروقت چھاپہ مارکر 5 ملزمان عبدالستار عرف کامریڈ ، صابر حسین ، عرفان علی ، عبدالرسول اور لیاقت علی کو گرفتارکرکے اسلحہ ، 2 لاکھ روپے اور مسروقہ سامان برآمدکرلیا،ایس ایس پی سی آئی اے عرفان بہادر کے مطابق گرفتار ملزمان نے دوران تفتیش 100 سے زائد وارداتیں کرنے کا اعتراف کیا ہے ،ملزمان بینک سے رقم لے کر نکلنے والے شہریوں کو تعاقب کرنے کے بعد اسلحے کے زور پرلوٹ کرفرار ہوجاتے تھے ،ملزمان زیادہ تر وارداتیں ہلمنٹ پہن کرتے تھے۔


ملزمان نے دو تین وارداتیں بغیر ہیلمٹ کے کیں، سی سی فوٹیج میں ملزمان کے چہرے واضح آنے پر انھیں گرفتار کیا گیا ،انھوں نے بتایاکہ ایک سی سی فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے سائٹ اے میں بینک سے رقم لیکر نکلنے والے شہری کا موٹر سائیکل سوار ڈکیت ان کا تعاقب کرتے ہیںاور اپنے دیگر ساتھیوں کو موبائل فون پر اطلاع دیتے ہیں جس پر ملزمان شہری کوایک گلی میں گھیرکر لوٹ کر فرار ہوجاتے ہیں،عرفان بہادر کے مطابق ملزمان نے انکشاف کیا ہے کہ ان کا گروپ 8 رکنی ہے جن میں 3 ڈکیت مفرور ہیں ، ملزمان پہلی دفعہ گرفتار ہوئے ہیں اس سے پہلے کبھی نہیں پکڑے گئے تھے ،ملزمان واردات کے بعد 2 سے 3 ہفتے روپوش ہوجاتے تھے جبکہ ملزمان زیادہ تر وارداتیں سائٹ ، اورنگی ٹاون ، منگھوپیر اور ضلع سینٹرل میں کرتے تھے ۔

 
Load Next Story