ملکی ماہانہ برآمدات بھی ایک ارب ڈالر کی سطح سے نیچے آگئیں
رواں مالی سال کے پہلے 10ماہ کی برآمدات 3.92 فیصد کمی سے 18ارب 40 کروڑ ڈالر رہیں
مارچ کے مقابلے میں اپریل کا تجارتی خسارہ 41.88فیصد اضافے سے 2ارب 13کروڑڈالر رہا فوٹو:فائل
کورونا وائرس اور لاک ڈاؤن کی وجہ سے پاکستان کی ماہانہ برآمدات بھی ایک ارب ڈالر کی سطح سے نیچے آگئی ہیں۔
وفاقی ادارہ شماریات کے اعدادوشمار کے مطابق اپریل 2020 کی برآمدات مارچ 2020 کے مقابلے میں 47 فیصد اور اپریل 2019 کے مقابلے میں 54 فیصد کمی سے 95 کروڑ70 لاکھ ڈالرکی سطح پر آگئیں۔
اپریل کے مہینے میں درآمدات بھی مارچ 2020 کے مقابلے میں 6.88 فیصد اور اپریل 2019 کے مقابلے میں 34.49 فیصد کمی سے 3 ارب 8 کروڑ ڈالر کی سطح پرآگئیں۔