بھتہ خوری کیساتھ ساتھ پولیس ٹھیلوں سے سامان بھی اٹھانے لگی
جوہرآباد تھانے کے اہلکاروں کو پھل فروش سے مفت میں تربوز لینا مہنگا پڑگیا
بغیر پیسے دیے تربوز لے جانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل، موبائل میں سوار 4 اہلکارمعطل ۔ فوٹو : ایکسپریس
جوہر آباد میں ٹھیلے والے سے مفت میں تربوز لینے والی پولیس موبائل میں سوار 4 پولیس اہلکاروں کو معطل کر کے محکمہ جاتی کارروائی کا حکم دے دیا گیا۔
جوہر آباد کے علاقے فیڈرل بی ایریا میں جوہر آباد تھانے کی سوزوکی پک موبائل میں سوار اہلکاروں کی ٹھیلے والے پھل فروش سے مفت میں تربوز لینے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی جس میں پولیس موبائل میں سوار ایک پولیس اہلکار پھل فروش سے تربوز تھیلی میں لیتے ہوئے واضح دکھائی دیا جس کے بعد پولیس موبائل پھل فروش کو بغیر پیسے دیے روانہ ہوگئی۔
واقعے کی اطلاع پر ایس ایس پی سینٹرل عارف اسلم راؤ نے انکوائری اور حقائق معلوم کرنے کے بعد جوہر آباد تھانے کے 4 پولیس اہلکاروں کو معطل کر کے محکمہ جاتی کارروائی کا حکم دیدیا تاہم ایس ایچ او کے خلاف کوئی کارروائی عمل میں نہیں لائی گئی جبکہ اس سے قبل یوسف پلازہ تھانے کی ایس ایچ او کو اس بات پر معطل کر دیا گیا تھا کہ تھانے کے 2 اہلکار شارع پاکستان پر علامہ اقبال اسکول کے سامنے لگائے گئے ناکے پر سبزی منڈی سے آنے والے گاڑیوں سے 50 روپے وصول کر رہے تھے اور اس کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی جس پر ایس ایس پی سینٹرل نے ایس ایچ او یوسف پلازہ سب انسپکٹر انیلا کو معطل کرنے کے بعد ایس ایچ او جوہر آباد سب انسپکٹر رضوان کو یوسف پلازہ تھانے کا اضافی چارج سونپ دیا۔
حیران کن بات یہ ہے کہ ایس ایچ او جوہر آباد خود اپنے ہی علاقے میں پولیس موبائل میں سوار اہلکاروں کی مفت میں پھل وصولی مہم پر قابو پانے میں ناکام دکھائی دیے تاہم ایس ایس پی سینٹرل نے صرف چاروں اہلکاروں کو قربانی کا بکرا بنا کر ایس ایچ او جوہر آباد کے خلاف کسی بھی قسم کی کارروائی سے گریز کیا جس سے بخوبی اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ ڈسٹرکٹ سینٹرل میں پسند اور نہ پسند کی بیناد پر تھانیداروں کو نوازا جا رہا ہے۔