وائٹ بال میں ناکام یاسر شاہ کی بولنگ میں ورائٹی نہیں مشتاق احمد

اگرچاہل اور کلدیپ یادیوکی جانب دیکھیں تووہ گزشتہ 2 برس کے دوران بھارت کوکئی سفید بال کے میچز جتوا چکے ہیں، مشتاق احمد

وائٹ بال میں ناکام یاسر شاہ کی بولنگ میں ورائیٹی نہیں، مشتاق احمد فوٹو:فائل

پاکستان کے سابق لیگ اسپنر مشتاق احمد نے کہا ہے کہ یاسر شاہ، ناتھن لیون اور روی چندرن ایشون بولنگ میں ورائیٹی نہ ہونے کی وجہ سے وائٹ بال کرکٹ میں کامیابی حاصل نہیں کرپائے۔


انھوں نے کہا کہ یہ تینوں اسپنرز ٹیسٹ کرکٹ میں کافی کامیابی سمیٹ چکے مگر محدود اوورز کے مقابلوں میں زیادہ بہتر ثابت نہیں ہوئے، دوسری جانب اگر آپ چاہل اور کلدیپ یادیو کی جانب دیکھیں تو وہ گزشتہ 2 برس کے دوران بھارت کو کئی سفید بال کے میچز جتوا چکے ہیں۔

انھوں نے مزید کہا کہ محدود اوورزمیں ہارڈ ہٹرز کی موجودگی کے سبب مسٹری اسپنرز زیادہ کامیاب ثابت ہورہے ہیں۔
Load Next Story