دی ہنڈرڈ کرکٹ لیگ پشاور زلمی کو بھی سرمایہ کاری میں دلچسپی
کورونا وائرس کی وجہ سے انگلش کرکٹ بورڈ کا یہ منفرد منصوبہ رواں سال تو ملتوی ہوچکا
دی ہنڈرڈ کرکٹ لیگ :پشاور زلمی کو بھی سرمایہ کاری میں دلچسپی فوٹو: سوشل میڈیا
ملتان سلطانز کے بعد پشاور زلمی نے بھی دی ہنڈرڈ لیگ میں سرمایہ کاری میں دلچسپی ظاہر کردی۔
کورونا وائرس کی وجہ سے انگلش کرکٹ بورڈ کا یہ منفرد منصوبہ رواں سال تو ملتوی ہوچکا، البتہ اس میں آئی پی ایل کی فرنچائز کے ساتھ پی ایس ایل ٹیموں کے مالکان کی دلچسپی بھی بڑھ رہی، ملتان سلطانز کے اونر علی ترین نے کسی ٹیم میں سرمایہ کاری کی خواہش ظاہر کی تھی، اب پشاور زلمی کے چیئرمین جاوید آفریدی بھی سامنے آگئے۔
انھوں نے کہا کہ انگلینڈ میں ہماری فرنچائز کے پرستاروں کی بہت بڑی تعداد موجود ہے، دی ہنڈرڈ کے ساتھ وابستگی خوش آئند ہوگی، اس سے ہمیں اپنے کرکٹ روابط کو وسعت دینے میں بھی مدد ملے گی۔دوسری طرف انگلش کرکٹ بورڈ نے واضح کیاکہ فی الحال لیگ کے لیے نجی سرمایہ کاری حاصل کرنے کا کوئی ارادہ نہیں،البتہ مستقبل میں اس کے امکانات کو یکسر رد نہیں کیا جا سکتا۔