آئیبا نے بھارتی باکسنگ فیڈریشن کو معطل کرنے کی دھمکی دے دی
اگر رقم ادا نہ کی گئی تو بی ایف آئی کو معطل بھی کیا جاسکتا ہے
آئیبا نے بھارتی باکسنگ فیڈریشن کو معطل کرنے کی دھمکی دے دی ۔ فوٹو : انٹرنیٹ
آئیبا نے بقایاجات ادا نہ کرنے کی صورت میں بھارتی باکسنگ فیڈریشن کو معطل کرنے کی دھمکی دے دی۔
امیچر باکسنگ کی عالمی گورننگ باڈی کے صدر محمد مستحسین کی جانب سے بی ایف آئی کے سربراہ اجے سنگھ پر معاہدے کی خلاف ورزی کا الزام عائد کر دیا گیا۔
انھوں نے کہا کہ بھارت نے ابھی تک اپنے ملک میں ہونے والی 2 ورلڈ چیمپئن شپ کے بقایاجات ادا نہیں کیے جو3 لاکھ 60 ہزارڈالر بنتے ہیں، اگر رقم ادا نہ کی گئی تو بی ایف آئی کو معطل بھی کیا جاسکتا ہے۔