بھارتی فضائیہ کا جنگی طیارہ گر کر تباہ

گزشتہ برس بھارتی فضائیہ کے 12 جنگی طیارے گر کر تباہ ہونے سے 20 سے زائد اہلکار ہلاک ہوئے تھے

WASHINGTON:
بھارت میں انڈین ایئر فورس کا جنگی طیارہ مگ-29 گر کر تباہ ہوگیا تاہم پائلٹ نے گرتے جہاز سے چھلانگ لگا کر اپنی جان بچالی۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق بھارتی ریاست پنجاب میں انڈین ایئر فورس کا جنگی طیارہ مگ-29 تکنیکی خرابی کے باعث گر کر تباہ ہوگیا، پائلٹ نے پیراشوٹ کے ذریعے چھلانگ لگا کر اپنی جان بچالی تاہم وہ شدید زخمی ہوئے ہیں۔

بھارتی فضائیہ کے ترجمان نے میڈیا کو بتایا کہ جالندھر کے فوجی بیس سے اُڑان بھرنے والا تربیتی طیارہ مگ-29 قریبی کھیت میں گر کر تباہ ہوگیا۔ طیارے میں تکنیکی خرابی واقع ہوگئی تھی۔


یہ خطر بھی پڑھیں : بھارتی فضائیہ کا ایک اور جنگی طیارہ گر کر تباہ

ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ پائلٹ نے طیارے سے چھلانگ لگا کر اپنی جان بچائی، امدادی ہیلی کاپٹر نے پائلٹ کو ملٹری اسپتال منتقل کیا۔ حادثے کی تحقیقات کے لیے انکوائری کمیٹی تشکیل دیدی گئی ہے۔

یہ خبر پڑھیں : بھارتی فضائیہ کا لڑاکا طیارہ کھیتوں میں گر کر تباہ

واضح رہے کہ گزشتہ برس بھارت میں جنگی طیارے گرنے کے 12 سے زائد واقعات رونما ہوئے تھے جن میں 20 اہلکار ہلاک ہوئے تھے اور بھارتی فضائیہ کے سابق پائلٹس نے حکومت سے نئے طیارے فراہم کرنے کا مطالبہ بھی کیا تھا۔
Load Next Story