پرینیتی چوپڑا کرن جوہر کی فلم میں رنبیر کی ہیروئن بنیں گی

اداکارہ نے کام کرنے کی حامی بھرلی، فلم کی کہانی پرکام کررہا ہوں جیسے ہی فائنل ہوگی باقاعدہ اعلان کردوں گا،کرن جوہر

پرینیتی کی جہیز کے موضوع پربنائی جانیوالی فلم دعوت عشق کی شوٹنگز لکھنو میں جاری۔ فوٹو: فائل

GILGIT:
بالی ووڈ اداکارہ پرینیتی چوپڑا نئی فلم میں رنبیر کپور کی ہیروئن بنیں گی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق پرینیتی چوپڑا نے اس فلم میں کام کرنے کی حامی بھر لی ہے۔ کرن جوہر جو 2012ء کی سپرہٹ فلم ''اسٹوڈنٹ آف دی ائیر'' کی ہدایات دے چکے ہیں، نے ایک مرتبہ پھر ہدایتکاری کے میدان میں کودنے کا فیصلہ کرلیا ہے اور وہ ہی اس فلم کی ہدایات دیں گے۔ ذرائع کے مطابق کرن جوہر ان دنوں برصغیر کی تقسیم پر فلم بنانے پر غور کر رہے ہیں اور انھوںنے اسکرپٹ پر کام شروع کر دیا ہے۔ اس سلسلہ میں کرن جوہر کا کہنا ہے کہ میں ان دنوں کسی لو اسٹوری پر کام نہیں کر رہا بلکہ میں کسی اور کہانی پر کام کر رہا ہوں جس کی ہدایات بھی میں خود دوں گا۔ ان کا کہنا تھا کہ اس وقت میں فلم کا اسکرپٹ تحریر کر رہا ہوں اور جیسے ہی یہ فائنل ہو جائے گا فلم کا اعلان کر دوں گا۔ اطلاعات کے مطابق اس فلم کے لیے رنبیرکپور کو سائن کر لیا ہے جب کہ ان کے مدمقابل ہیروئن کے کردار کے لیے پرینیتی نے زبانی طور پرکام کرنے کی حامی بھرلی ہے۔

دوسری طرف 2011ء میں ''لیڈیز ورسز رکی بھیل'' میں بطور معاون اداکارہ بالی ووڈ میں قدم رکھے والی پرینیتی چوپڑا یش راج فلمز کے بینر تلے بننے والی فلم ''دعوت عشق'' میں کام کر رہی ہیں جب کہ ادیتہ رائے ان کے ساتھ ہیرو کا رول ادا کر رہے ہیں۔ واضح رہے کہ پرینتی چوپڑا اس پہلے ''عاشقی 2'' میں بھی ادیتہ رائے کپور کی ہیروئن بن چکی ہیں اور یہ ادیتیہ کے ساتھ اس کی بطور ہیروئن دوسری فلم ہوگی۔ حبیب فیصل کی ہدایات میں بنائی جانے والی اس رومانوی فلم ''دعوت عشق'' میں دیگر بہت سے بہت سے مسائل کی طرح سب سے حساس معاملے جہیز کو موضوع بنایا گیا۔ شدھ دیسی رومانس میں جے پور کی رہائشی لڑکی کا کردار ادا کرنے والی اداکارہ اس فلم میں ایک حیدرآبادی لڑکی کا کردار ادا کر رہی ہیں جب کہ ادیتہ رائے کپور لکھنؤ کے نوجوان کے روپ میں نظر آئیں گے۔ اداکارہ نے انوپم کھیر جو ان کے والد کا رول کررہے ہیں، کے ساتھ کچھ دلچسپ مناظر بھی عکسبند کروا دیے ہیں۔




اطلاعات کے مطابق حیدرآباد میں ایک ماہ کی شوٹنگ مکمل کرنے کی بعد ٹیم ان دنوں لکھنؤ میں فلم کے دوسرے اسپیل کی شوٹنگز میں مصروف ہے اس کے بعد تیسرے اور آخری مرحلے کی شوٹنگ ممبئی میں کی جائے گی۔ اطلاعات کے مطابق اس فلم کو آئندہ برس 9مئی کو سینما گھروں کی زینت بنایا جائے گا۔ واضح رہے کہ پرینتی چوپڑہ پرینیتی چوپڑا 22 اکتوبر 1988ء کو بھارتی شہر ہریانہ کے ایک پنجابی خاندان میں پیدا ہوئیں۔ ان کے والد کا نام پون چوپڑا ہے اور پیشے کے لحاظ سے تاجر ہیں جب کہ والدہ کا نام پون چوپڑا ہے۔ اس کے دوبھائی شیوانگ اور سراج ہیں جب کہ اداکارہ پریانکا چوپڑا ان کی کزن ہیں۔ پرینیتی نے اپنی ابتدائی تعلیم امبالہ میںکانونٹ آف جوسس اینڈ میری میں حاصل کی۔ ان کے مطابق وہ ہمیشہ ایک بہترین طالبعلم رہی اور بینکر بننا چاہتی تھیں۔ 17سال کی عمر میں والد لندن چلے گئے جہاں اس نے مانچسٹر یونائیٹڈ اسکول سے بزنس، فنانس اور اکنامکس میں آنرز کیا۔ 2009ء میں پرینیتی واپس بھارت آگئی اور ممبئی میں اپنی کزن پریانکا چوپڑاکے پاس قیام کیا جہاں پریانکا نے اسے یش راج فلمز کے دفتر میں متعارف کرایا اور پرینیتی نے یش راج فلمز کے مارکیٹنگ کے شعبہ میں پبلک ریلیشن کنسلٹنٹ کے عہدہ پر کام شروع کر دیا۔

پرینیتی نے 2011ء میں پہلی فلم ''لیڈیز ورسز رکی بھائی'' میں کام کیا۔ اس میں ان کا کردار ڈمپل چڈانامی لڑکی کا تھا۔ 2012ء میں ''عشق زادہ'' میں زویا قریشی کا کردار ادا کیا۔ 2012ء کے دوران انھیں فلم ''لیڈیز ورسز رکی بھائی'' میں فلم فیئر ایوارڈ، اسکرین ایوارڈ، زی سینما ایوارڈ، اپسرا فلم اینڈ ٹیلیویژن پروڈکشن گلڈ ایوارڈ، بالی ووڈ ہنگامہ سرفس چوائس ایوارڈ سمیت کئی ایوارڈ دیے گئے۔ سال روں کے دوران 6 ستمبر کو اداکارہ کی فلم ''شدھ دیسی رومانس'' ریلیزہوئی جس میں اس نے گائتری نامی لڑکی کا لیڈنگ رول کیا۔ 25کروڑ کے بجٹ سے تیار ہونے والی اس فلم نے باکس آفس پر 46کروڑ 25لاکھ کا بزنس کیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق 2014ء کے دوران فلم ''ہسے تو پھسے'' کے علاوہ پرینیتی کی ایک اور فلم کل دل بھی ریلیز ہو رہی ہے جس کی ہدایات شاد علی دے رہے ہیں اور اس فلم کے ہیرو رنویر سنگھ ہیں۔ فلم ''کل دل'' میں اداکار گووندا بھی کام کررہے ہیں اور وہ روٹین سے ہٹ کر مخالفانہ کردار نبھائیں گے۔
Load Next Story