جامعہ کراچیبی ڈی ایس کے ضمنی امتحانات کے نتائج کا اعلان

تقسیم اسناد کے فارم 6دسمبر تک،بی ایڈ،ایم ایڈ کے امتحانی فارم 10دسمبر تک جمع ہونگے

متعلقہ کالجوں میں امتحانی فارم 10 دسمبر تک بغیر لیٹ فیس کے جمع کراسکتے ہیں۔ فوٹو: فائل

جامعہ کراچی کے اعلامیے کے مطابق سالانہ تقسیم اسناد 2012 کے ضمن میں رہ جانے والے طلبہ وطالبات جنھوں نے اب تک آپشن فارم جمع نہیں کروائے ہیں۔

وہ جمعہ 6 دسمبر تک اپنے شعبہ جات کے ذریعہ آپشن فارم جمع کروادیں تاکہ پوزیشن ہولڈرز کی فہرست ودیگر امور کو حتمی شکل دی جاسکے ٭اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کے اعلامیے کے مطابق بورڈ آف گورنرز کے انٹرمیڈیٹ کالجوں اور ہائر سیکنڈری اسکولز کراچی ریجن کے رکن کے انتخاب کے لیے انتخابات جمعرات 5 دسمبر کو صبح 9 بجے سے دوپہر 2 بجے تک بورڈ کی لائبریری میں ہونگے۔




٭جامعہ کراچی کے تحت بی ایڈ، ایم ایڈ مارننگ اور ایوننگ کے طلبا اپنے متعلقہ کالجوں میں امتحانی فارم 10 دسمبر تک بغیر لیٹ فیس کے جمع کراسکتے ہیں ٭جامعہ کراچی کے تحت بی ڈی ایس فرسٹ پروفیشنل، سیکنڈ پروفیشنل اور تھرڈ پروفیشنل ضمنی امتحانات برائے 2013 کے نتائج کا اعلان کردیا گیا ہے نتائج کے مطابق بی ڈی ایس فرسٹ پروفیشنل کے امتحان میں 149 طلبا شریک ہوئے ،88 طلبا کامیاب قراردیے گئے جبکہ 61 ناکام قرارپائے، بی ڈی ایس سیکنڈ پروفیشنل کے امتحان میں94 طلبا شریک ہوئے۔
Load Next Story