گھروں کے باہر کھڑی گاڑیاں غیر محفوظ قیمتی سامان چوری ہونے لگا
گلستان جوہر میں گھر کے باہر کھڑی گاڑی کا چوروں نے باآسانی شیشہ توڑااور قیمتی سامان چوری کر کے فرار ہوگئے
موٹر سائیکل پر ڈبل سواری کی پابندی کے باوجود 2 موٹر سائیکلوں پر سوار 4 چوروں میں سے ایک نے گاڑی سے قیمتی سامان چرایا ۔ فوٹو : فائل
شہر میں جگہ جگہ پولیس ناکوں کے باوجود جرائم پیشہ عناصر کھلے عام بلا خوف و خطر وارداتیں کرکے فرار ہو رہے ہیں،شہر میں اسٹریٹ کرائم کیساتھ ساتھ گھروں کے باہر کھڑی ہوئی گاڑیوں سے قیمتی سامان چوری کیے جانے کے واقعات بھی تھم نہ سکے،گلستان جوہر میں بنگلے کے باہر کھڑی ہوئی گاڑی سے قیمتی سامان چرانے کی وڈیو منظر عام پر آگئی۔
تفصیلات کے مطابق شاہراہ فیصل تھانے کی حدود گلستان جوہر بلاک 17 نوید بنگلوز میں بنگلے کے باہر کھڑی ہوئی کار سے قیمتی سامان چوری کرنے کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام پر آگئی جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ موٹر سائیکل پر ڈبل سواری پر پابندی کے باوجود 2 موٹر سائیکلوں پر سوار 4 ملزمان ایک بنگلے کے باہر آکر رکتے ہیں جس میں سے ایک ملزم بنگلے کے مرکزی گیٹ کے سامنے کھڑی ہوئی گاڑی کا کپڑا ہٹا کر پہلے جائزہ لیتا ہے اور چند سیکنڈ کے بعد دوبارہ آکر ڈرائیونگ سیٹ کے پچھلے دروازے کی کھڑکی کا کوارٹر گلاس توڑ کر اندر سے دروازے کا لاک کھول کر بلا خوف و خطر گاڑی میں داخل ہوتا ہے اور چند سیکنڈوں میں گاڑی میں سے قیمتی سامان نکال کر اپنے ساتھی کے ساتھ موٹر سائیکل پر بیٹھ کر فرار ہو جاتا ہے۔
مکینوں کا کہنا ہے کہ گلستان جوہر بلاک 17 نوید بینگلوز میں ایک ماہ کے دوران یہ چوتھی واردات ہے جبکہ علاقے میں پولیس کے گشت کا نام و نشان تک نہیں ہے جس سے جرائم پیشہ عناصر کے نہ صرف حوصلے بلند ہیں بلکہ وہ جب اور جہاں چاہیں واردات کرکے فرار ہو جاتے ہیں، مکینوں نے کراچی پولیس چیف سے مطالبہ کیا ہے کہ علاقے میں پولیس کے گشت کو فعال بنایا جائے،مکینوں میں احساس تحفظ پیدا ہو اور جرائم کی وارداتوں پر قابو پایا جا سکے۔