ورلڈ کپ 1999وسیم اکرم نے میری توہین کی تھی خالد محمود

وسیم اکرم نے مجھ سے کہا کہ کیا دیکھ رہے ہو اور ساتھ میں توہین آمیز جملہ بھی کسا، بنگلا دیشی کرکٹر

فوٹو : فائل

سابق بنگلا دیشی آل راؤنڈر خالد محمود نے دعویٰ کیا کہ ورلڈکپ 1999 کے باہمی میچ میں وسیم اکرم نے میری توہین کی تھی۔


ایک انٹرویو میں خالد محمود نے کہا کہ پاکستان کے خلاف میچ میں ہم پوری شدت سے بولنگ کررہے تھے اور حریف سائیڈ دباؤ میں تھی، وسیم اکرم کو بولنگ کرتے ہوئے جب میں نے ان کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر دیکھا تو انھوں نے مجھ سے کہا کہ کیا دیکھ رہے ہو اور ساتھ میں توہین آمیز جملہ بھی کسا، اگلی گیند پر بھی میرے گھور کر دیکھنے پر انھوں نے ایسا ہی کیا۔

واضح رہے کہ 1999 کے ورلڈ کپ میں پاکستان بنگلا دیش کے خلاف اپنا گروپ میچ ہار گیا تھا۔ اس میچ میں کامیابی کے بعد بنگلا دیش کے لیے بین الاقوامی کرکٹ کے دروازے کھل گئے تھے۔
Load Next Story