ن اور فنکشنل لیگ مل کر پی پی کو شکست دینگی ارباب رحیم
بلدیاتی انتخابات کیلیے سیاسی رہنماؤں میں ٹیلیفون پر رابطے، جلد ملاقات پر اتفاق
دونوں جماعتوں کے درمیان سندھ میں مکمل ہم آہنگی پائی جاتی ہے، فوٹو: فائل
مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما ڈاکٹر ارباب غلام رحیم سے بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے مسلم لیگ فنکشنل سندھ کے صدر اور وفاقی وزیر اوور سیز پاکستانیز پیر صدرالدین شاہ راشدی اور مظفر حسین شاہ نے ٹیلی فونک رابطہ کیا ہے۔
جسکے دوران دونوں جماعتوں کے قائدین نے جلد ملاقات کرنے پر اتفاق کیا ہے۔ ارباب رحیم کے ترجمان ذوالفقار علی ملاح کے مطابق دونوں جماعتوں کے قائدین کے درمیان ملاقات میں بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے صلاح ومشورے کے بعد مشترکہ لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔
دوسری جانب ڈاکٹر ارباب غلام رحیم نے ایک بیان میں کہا ہے کہ دونوں جماعتوں کے درمیان سندھ میں مکمل ہم آہنگی پائی جاتی ہے، مرکز میں بھی دونوں جماعتیں آپس میں اتحادی ہیں اور سندھ میں بھی بلدیاتی الیکشن میں مل کر اپنا بھرپور کردار ادا کرتے ہوئے پیپلزپارٹی کو شکست دیں گی۔