کینگروز کی دہشت سے انگلش پلیئرز گھبراہٹ کا شکار
دوسرا ٹیسٹ آج شروع ہوگا، میزبان ٹیم نے جارحانہ رویہ برقرار رکھنے کا اعلان کردیا
ایڈیلیڈ: پریکٹس سیشن کے دوران انگلش کرکٹر گیری بیلنس کا کور ڈرائیو، آسٹریلیا کیخلاف ایشز سیریز کا دوسرا ٹیسٹ آج شروع ہوگا۔ فوٹو: اے ایف پی
آسٹریلیا اورانگلینڈ کے درمیان دوسرا ٹیسٹ ایڈیلیڈ میں جمعرات سے کھیلا جارہا ہے،کینگروز کی دہشت سے انگلش پلیئرز گھبراہٹ کا شکار ہوگئے۔
میزبان سائیڈ نے دوسرے میچ میں بھی جارحانہ رویہ برقرار رکھنے کا اعلان کیا ہے، برسبین کی فاتح الیون سے کوئی چھیڑ چھاڑ نہیں ہوگی، کپتان مائیکل کلارک نے خود کو مکمل طور پر فٹ قرار دے دیا، دوسری جانب مہمان سائیڈ میں جوناتھن ٹروٹ کی جگہ گیری بیلنس لیں گے، پچ پر ٹرن کے امکان کو مدنظر رکھتے ہوئے گریم سوان کے ساتھ مونٹی پنیسر کو بھی میدان میں اتارا جاسکتا ہے، کپتان الیسٹرکک نے ایک بار پھر آسٹریلیا کو سیزفائر کی پیشکش کر دی، صبح کے وقت بارش کا امکان موجود ہے۔ تفصیلات کے مطابق آسٹریلیا نے پہلے ٹیسٹ میں اپنے روایتی جارحانہ پن کا بھرپور مظاہرہ کرتے ہوئے مہمان انگلینڈ پر ایساکاری وار کیا کہ ایک کھلاڑی جوناتھن ٹروٹ اعصابی دبائو کا شکار ہوکر وطن واپس لوٹ گئے، اب دوسرے ٹیسٹ میں بھی کینگروز یہ دبائو کم کرنے کے بجائے مزید بڑھانے کا ارادہ رکھتے ہیں۔
اس سلسلے میں انھوں نے انگلینڈ کی جانب سے تنائو کو ختم کرنے کی تمام پیشکش ٹھکرا دی ہیں، مہمان قائد الیسٹرکک نے کہا کہ گذشتہ میچ میں چند ایک ایسے واقعات ہوئے جو کرکٹ کیلیے اچھے نہیں ہیں اس لیے اس بار تمیز کے دائرے میں رہتے ہوئے کرکٹ کھیلنی چاہیے، مگر ان کی یہ درخواست بھی آسٹریلوی ہم منصب مائیکل کلارک کو متاثر نہیں کرپائی، جنھوں نے خود کو ٹخنے کی تکلیف سے کلیئر قرار دیتے ہوئے دوسرے میچ کیلیے فٹ قرار دے دیا، ان کا کہنا ہے کہ ہم نے اپنے انداز میں کرکٹ کھیلی اور ویسے ہی جارحانہ انداز میں کھیلنے کا سلسلہ اب بھی برقرار رکھیں گے۔