16 سال کی عمر میں پاکستان کیلیے ٹیسٹ کھیلنے والے خالد حسن کا انتقال

خالد حسن نے جولائی 1954 میں ناٹنگھم میں انگلینڈ کے خلاف کیریئر کا واحد ٹیسٹ کھیلا تھا

خالد حسن نے جولائی 1954 میں ناٹنگھم میں انگلینڈ کے خلاف کیریئر کا واحد ٹیسٹ کھیلا تھا ۔فوٹو: فائل

پاکستان کی جانب سے ایک ٹیسٹ کھیلنے والے خالد حسن گذشتہ روز 76 برس کی عمر میں انتقال کرگئے۔


انھوں نے جولائی 1954 میں ناٹنگھم میں انگلینڈ کے خلاف کیریئر کا واحد ٹیسٹ کھیلا تھا، اس وقت ان کی عمر صرف 16 برس اور 352 دن تھی، اس طرح انھیں کم عمر ترین ٹیسٹ کرکٹر کا اعزاز بھی حاصل ہوا مگر بعد میں ان سے بھی کئی کم عمر کھلاڑیوں نے ٹیسٹ کرکٹ کھیلی۔ اپنے اس واحد ٹیسٹ میں خالد نے 17 رنز بنانے کے ساتھ 2 وکٹیں بھی لیں اور پھر مزید مواقع نہ پاسکے۔ پی سی بی ایڈہاک کمیٹی کے چیئرمین نجم سیٹھی، سی او او سبحان احمد و دیگر نے ان کے انتقال پر افسوس ظاہر کیا ہے۔
Load Next Story