فٹبال ورلڈکپ کی انعامی رقم میں 33 فیصد اضافہ
560 ملین ہوگئی، چیمپئن سائیڈ کو ٹرافی کے ساتھ40 ملین ڈالر کا خطیر انعام بھی ملے گا، جیروم والکے
ورلڈ کپ میں ٹیموں کو پلیئرز فراہم کرنے والے کلبز کیلیے بھی 70 ملین امریکی ڈالر موجود ہوں گے. فوٹو:فائل
فیفا نے آئندہ برس برازیل میں شیڈول ورلڈ کپ کی انعامی رقم میں اضافے کا اعلان کردیا، 13 جولائی2014 کو چیمپئن بننے والے ملک کو ٹرافی کے ساتھ40 ملین ڈالر کی خطیر انعامی رقم بھی ملے گی۔
گذشتہ مرتبہ اسپین کو 30 ملین ڈالر دیے گئے تھے، فیفا جنرل سیکریٹری جیروم والکے کے مطابق 2010 میں جنوبی افریقہ کے ورلڈکپ کی مجموعی انعامی رقم 420 ملین ڈالر تھی جو اب 140 ملین کے اضافے سے 560 ملین ہوگئی، انھوں نے بتایا کہ مجموعی رقم میں33 فیصد اضافہ کیاگیا، ورلڈ کپ میں ٹیموں کو پلیئرز فراہم کرنے والے کلبز کیلیے بھی 70 ملین امریکی ڈالر موجود ہوں گے، یہ رقم بھی گذشتہ مرتبہ کے مقابلے میں زیادہ ہے، دوسری جانب ڈراز کی رنگارنگ تقریب جمعے کو ہوگی، فیفا نے طریقہ کار اور ٹیموں کے ' پوٹس ' کا بھی اعلان کردیا، جس کے مطابق پوٹ ' 1 ' میں میزبان برازیل سمیت اکتوبر کی عالمی رینکنگ کی بنیاد پر دیگر7 ٹاپ ٹیمیں کو جگہ دی گئی ہے، ایونٹ کیلیے کوالیفائی کرنے والے 32 ممالک کو4،4 ٹیموں کے8 گروپس میں تقسیم کیا جائیگا۔
میزبان برازیل کی گروپ ' اے ' میں شمولیت یقینی ہے، پوٹس کے اعلان پر فیفا جنرل سیکریٹری جیروم والکے نے کہا کہ اس سسٹم کو پہلی کوشش میں سمجھنا ہر کسی کے لیے آسان نہیں ہوگا، انھوں نے بتایا کہ ہر گروپ میں ابتدائی طور پر ترتیب دی گئی چاروں پوٹس سے ایک، ایک ٹیم کو جگہ ملے گی، پوٹ 'ون' میں میزبان برازیل، کولمبیا، ارجنٹائن، یوروگوئے، جرمنی، اسپین، بیلجیئم اور سوئٹزرلینڈ کو شامل رکھاگیا ہے، دیگر پوٹس میں ٹیموں کی جغرافیائی پوزیشن کو اولیت دی گئی،اس بات کو یقینی بنایا جائیگا کہ کسی ایک براعظم کی 2 ٹیمیں ایک گروپ میں شامل نہیں ہوں۔
یورپ کے زیادہ ممالک کی تعداد کے پیش نظر کوشش کی جائے گی کہ ایک گروپ میں 2سے زائد ٹیمیں یکجا نہیں ہوپائیں، پوٹ 2 میں پانچ افریقن ممالک آئیوری کوسٹ، گھانا، الجیریا، نائیجیریا اور کیمرون کے ساتھ نان سیڈڈ جنوبی امریکن ممالک چلی اور ایکواڈور موجود ہیں، پوٹ 3 میں ایشیائی ممالک جاپان، ایران، جنوبی کوریا، آسٹریلیا کے ہمراہ نارتھ امریکن ممالک یو ایس اے، میکسیکو، کوسٹا ریکا اور ہونڈراس کو شامل رکھاگیا ہے، 9 یورپیئن ممالک بوسنیا، کروشیا، انگلینڈ، یونان، اٹلی، نیدرلینڈز، پرتگال، روس اور فرانس کی شمولیت سے پوٹ 4 مکمل کیاگیا، دوران ڈرا عارضی طور پر ایک ' ایکس ' پوٹ بھی بنایا جائیگا، جس میں پوٹ 1 میں موجود سیڈنگ سائیڈز جنوبی امریکن ممالک ارجنٹائن، کولمبیا، یوروگوئے اور برازیل کو الگ کرلیا جائیگا، انھیں مین ڈرا میں شامل کیا جائیگا تاکہ ایک براعظم کے2ممالک یکساں گروپ میں یکجا نہیں ہوپائیں۔