علامہ دیدارعلی جلبانی کی میت نماز جنازہ کے بعد سکھر روانہ
نمازجنازہ میں سنی علما بھی شریک،محافظ سرفراز وادی حسین قبرستان میں سپرد خاک
علامہ دیدار علی جلبانی اورمحافظ سرفرازکی نماز جنازہ کے بعد شرکا قاتلوں کی گرفتاری کے لیے نعرے لگا رہے ہیں۔ فوٹو : ایکسپریس
مجلس وحدت مسلمین کراچی ڈویژن کے ڈپٹی سیکریٹری جنرل علامہ دیدار علی جلبانی اور ان کے محافظ سرفراز بنگش کی نماز جنازہ ایم اے جناح روڈ پر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی اقتدا میں ادا کی گئی۔
نمازجنازہ میں مجلس وحدت مسلمین کے رہنمائوںعلامہ امین شہیدی ،علامہ حسن ظفر نقوی ، علامہ صادق رضا تقوی ،علامہ احمد اقبال ، علامہ اعجاز بہشتی، علامہ محمد علی حسینی ،علی ِ حسین نقوی ، حسن ہاشمی،علامہ محمد حسین کریمی اور ہزاروں سوگواروں نے شرکت کی، بعدازاں علامہ دیدار علی جلبانی کے جسد خاکی کو خصوصی طیارے کے ذریعے سکھر روانہ کیا گیا ، محافظ سرفراز بنگش کو وادی حسین قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا، نماز جنازہ کے اجتماع سے علامہ راجہ ناصر عباس جعفری، علامہ حسن ظفر نقوی، علامہ مختار امامی، علامہ صادق رضا تقوی، علامہ امین شہیدی نے خطاب کیا، علامہ راجہ ناصر عباس نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں کہیں حکومتی رٹ نظر نہیں آتی ہے کراچی تا پاراچنار دہشت گرد عملی طور پر اپنا کنٹرول مضبوط کررہے ہیں۔
بعض مدارس براہ راست دہشت گردی میں ملوث ہیں، حکومت نے اگر علامہ دیدار جلبانی اور انکے محافظ کے قاتلوں کی گرفتاری میں مستعدی کا مظاہرہ نہ کیا تو ملک بھر میں احتجاج ہو گا ، حالات کے ذمے دار ہم نہیں ہوں گے، انھوں نے وفاقی اور صوبائی حکومتوں سے مطالبہ کیا کہ جن مدارس میں دہشت گرد پروان اور پناہ گزین ہیں ان مدارس کے خلاف بھرپور کریک ڈائون کیا جائے ، وفاقی حکومت تمام مدارس کے آڈٹ کے احکام جاری کرے،حقائق عوام کے سامنے لائے جائیں ، پولیس کی ناکامی کے بعد رینجرز بھی کراچی میں قیام امن میں ناکام ہو چکی ہے ، فوج عوام کی آخری امید ہے ، نو منتخب چیف آف آرمی اسٹاف جنرل راحیل شریف شہریو ں کی جان و مال کے تحفظ کے لیے اپنا قومی اور پیشہ وارانہ کردار ادا کریں ۔