خورشید شاہ کانئی مردم شماری کے لیے وزیر اعظم کو خط
اسمبلی کی نشستوں کے تعین کے لیے نئی مردم شماری نہایت ضروری ہے،اپوزیشن لیڈر
اسمبلی کی نشستوں کے تعین کے لیے نئی مردم شماری نہایت ضروری ہے،اپوزیشن لیڈر۔ فوٹو: آن لائن/فائل
HYDERABAD:
قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سیدخورشید شاہ نے ملک بھرمیں نئی مردم شماری کرانے کے لیے وزیر اعظم نوازشریف کوخط لکھ دیا۔
بدھ کوقومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈرسید خورشیدشاہ نے نئی مردم شماری کرانے کے لیے وزیر اعظم کولکھے گئے خط میں کہاکہ 15سال سے نئی مردم شماری نہیں ہوئی۔ آخری مرتبہ 1998میں مردم شماری کی گئی تھی۔ اسمبلی کی نشستوں کے تعین کے لیے نئی مردم شماری نہایت ضروری ہے۔ انھوں نے خط میں کہاکہ ترقیاتی پروگراموں کے لیے بھی نئی مردم شماری آئینی تقاضہ ہے۔ ملک بھرمیں قومی مفادکے لیے جلدازجلد نئی مردم شماری کرنے کے لیے اقدام کیے جائیں۔ واضح رہے کہ اس سے قبل الیکشن کمیشن بھی وزیراعظم کونئی مردم شماری کرنے سے متعلق خط لکھ چکا ہے۔