کراچی فائرنگ کے واقعات میں پولیس اہلکارسمیت 2 افراد ہلاک
سی آئی ڈی اہلکار پیرآباد،چاکیواڑمیں رکشا ڈرائیور نشانہ بنا، دیگرواقعات میں 13 افراد زخمی
سی آئی ڈی اہلکار پیرآباد،چاکیواڑمیں رکشا ڈرائیور نشانہ بنا، دیگرواقعات میں 13 افراد زخمی۔ فوٹو: فائل
MULTAN:
شہر کے مختلف علاقوں میں فائرنگ کے واقعات میں سی آئی ڈی پولیس کے اہلکار سمیت 2 افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ13زخمی ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق پیر آباد کے علاقے اسلامیہ کالونی نمبر2 اورنگی ٹاؤن بلال مسجد کے قریب 45 سالہ ظہیراعوان موٹر سائیکل سوار ملزمان کی فائرنگ سے جاں بحق ہوگیا،مقتول ہیڈ کانسٹیبل اورسی آئی ڈی سول لائن میں ڈی ایس پی اسرار اعوان کے ہمراہ ڈیوٹی کرتاتھا،مقتول کوجس وقت ٹارگٹ کلنگ کانشانہ بنایا گیاوہ گھر سے کچھ سامان خریدنے کے لیے نکلاتھاکہ گھات لگائے ملزمان کی فائرنگ کا نشانہ بن گیا،مقتول 2بچوں کا باپ تھا۔چاکیواڑہ کے علاقے ٹینری روڈالفلاح گلی کے کونے پرسوزوکی اسٹینڈکے قریب موٹر سائیکل سوارملزمان کی فائرنگ سے30سالہ نویدہلاک ہوگیا، مقتول بلدیہ ٹاؤن کارہائشی اوررکشا ڈرائیورتھاجوسواری کے انتظار میں کھڑا تھا کہ لیاری گینگ وارکے دوگروپوں کے درمیان فائرنگ کاسلسلہ شروع ہوگیاجس کی زدمیں آکروہ ہلاک ہوگیا۔
سعیدآباد نیول کالونی میں واقع عشرہ مبشرہ مدرسہ پر نامعلوم موٹر سائیکل سوار ملزمان کی فائرنگ سے3 طالبات 15 سالہ حبیبہ دختر مولا داد خان ، 12سالہ تسلیم دختر شیر محمد خان اور اسکی بڑی بہن14 سالہ زینب زخمی ہوگئی ،زخمی بچیوں کوسول اسپتال پہنچایا گیا۔لانڈھی89کارہائشی اسپیشل برانچ کے اہلکارعزیزاوراسکی اہلیہ گھرمیں ایک پولیس اہلکارکے تشدد سے زخمی ہو گئے۔پولیس کے مطابق عزیزکاایک دوسرے پولیس اہلکار سے کسی بات پر جھگڑا ہوگیاتھا اور ہاتھا پائی کے دوران عزیز کی بیوی بیچ بچاؤ کراتے ہوئے زخمی ہوگئی۔ محمود آباد چنیسرگوٹھ پارسی گیٹ کے قریب منشیات فروشوںکی فائرنگ سے 20سالہ رضا محمد، سہراب گوٹھ الآصف اسکوائر کے قریب 10 سالہ بلال،پرانا گولیمار نمبر ایک میں35سالہ رشید اور 30 سالہ عبدالواحد،پٹیل پاڑہ میں فائرنگ سے حنیف، جہانگیر روڈ نمبر 2 پر فائرنگ سے3 افراد انصار ، شاہد اور عامر زخمی ہوگئے۔