سندھ حکومت 430 ملزمان کے سروں کی قیمت مقرر کرے پولیس نے فہرست بھجوا دی

فہرست میں شامل افراد پر الزام ہے کہ وہ ٹارگٹ کلنگ اور دیگر سنگین جرائم کی وارداتوں میں ملوث ہیں

فہرست میں شامل افراد پر الزام ہے کہ وہ ٹارگٹ کلنگ اور دیگر سنگین جرائم کی وارداتوں میں ملوث ہیں ۔ فوٹو: فائل

کراچی پولیس کی جانب سے حکومت سندھ کو 430 سے زائد افراد کے نام پر مشتمل ایک فہرست ارسال کی گئی ہے ۔


فہرست میں شامل افراد پر الزام ہے کہ وہ ٹارگٹ کلنگ اور دیگر سنگین جرائم کی وارداتوں میں ملوث ہیں اور ان کے سروں کی قیمت مقرر کی جائے ، پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ مذکورہ فہرست میں سیاسی و مذہبی جماعتوں کے علاوہ لیاری گینگ وار اور کالعدم تنظیموں سے ب تعلق رکھنے والے افراد شامل ہیں ، اس حوالے سے ایک اعلیٰ پولیس افسر کا کہنا ہے کہ فہرست قانون نافذ کرنیوالے اداروں کی جانب سے مرتب کی گئی ہے جسکے بعد پولیس نے ان ملزمان کی گرفتاری کے لیے حکومت سندھ کو ایک سفارش بھیجی ہے۔

جس میں تجویز دی گئی ہے کہ ان ملزمان کی زندہ یا مردہ گرفتاری پر ان کے سروں کی قیمت مقرر کی جائے جو 5 لاکھ روپے سے کم نہ ہو ، پولیس کے اعلیٰ افسر نے مزید بتایا کہ شہر میں قیام امن کے لیے پولیس اور رینجرز متحرک ہے اور ان افراد کی گرفتاری کو اہم قرار دیا جا رہا ہے، محکمہ داخلہ کے ذرائع نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ پولیس کی جا نب سے سفارش بھیجی گئی ہے تاہم ابھی اس پر غور کیا جا رہا ہے، ذرائع کا کہنا ہے کہ اگر فہرست میں شامل افراد کے سروں کی قیمت مقرر کر دی گئی تو ان کے نام بھی شائع کیے جائیں گے۔
Load Next Story