بلوچستان بلدیاتی انتخابات انتخابی مہم آج رات 12 بجے ختم ووٹرز کو زبردستی پولنگ اسٹیشن لانے پر پابندی
پریذائیڈنگ افسران 6 دسمبر کی شام سے مجسٹریٹ درجہ اول کے اختیارات استعمال کر سکیں گے،چیف الیکشن کمشنر
تمام اضلاع میں بیلٹ پیپرز اور دوسرے انتخابی سامان کی ترسیل کیلیے کمرشل فلائٹس کے علاوہC-130 طیارہ بھی استعمال کیاگیا ۔ فوٹو: فائل
قائم مقام چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ بلوچستان میں 7 دسمبر کو پولنگ سے قبل انتخابات میں حصہ لینے والے امیدواروں کوآگاہ کیاگیا ہے کہ سرگرمیاں آج رات 12 بجے ختم ہو جائیں گی۔
کوئی امیدوار جمعرات کی رات 12بجے کے بعد کارنر میٹنگ یا عوامی اجتماع سے خطاب نہیں کر سکے گا ووٹروں کو زبردستی پولنگ اسٹیشن لانے پر پابندی ہوگی کوئی امیدوار ٹرانسپورٹ کی سہولت کے باعث زبردستی کا مرتکب پایا گیا تو اس کے خلاف کارروائی کی جائے گی پریذائڈنگ افسران چھ دسمبر کی شام سے مجسٹریٹ درجہ اول کے اختیارات استعمال کر سکیں گے صوبوں کی جانب سے سپریم کورٹ میں خود صوبوں کی جانب سے انتخابات کے لیے دی گئی تاریخوں میں ردوبدل کے امکان کو مسترد کر دیا ہے سیکریٹری الیکشن کمیشن نے قائم مقام چیف الیکشن کمشنر کے واضح اور دوٹوک موقف کے باعث سندھ کے صوبائی الیکشن کمشنر کو پیغام بھیجا ہے کہ کہ اٹھارہ جنوری کو انتخابات کے انتظامات کے حوالے سے صوبائی حکومت کو واضح پیغام دیا جائے اس میں کسی قسم کی تبدیلی کا اب کوئی امکان نہیں سندھ کی رضا مندی سے اٹھارہ جنوری کی تاریخ سپریم کورٹ میں طے ہوئی تھی سندھ حکومت کی جانب سے انتخابات مارچ میں کرائے جانے کے استدعا اور بیانات کے حوالے سے قائم مقام چیف الیکشن کمشنر جسٹس ناصر الملک نے واضح کر دیا کہ سات دسمبر کو دونوں صوبوں پنجاب اور سندھ میں شیڈول جاری کرنے کے انتظامات کو حتمی شکل دی جائے اب مزید کسی تبدیلی کا کوئی امکان نہیں۔
بلوچستان میں7دسمبر کو ہونے والے بلدیاتی انتخابات میں 2507 امیدوار بلامقابلہ منتخب ہوگئے ہیں اب3168نشستوں پر18ہزار امیدواروں کے درمیان مقابلہ ہوگا جس کیلیے تمام تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں سپریم کورٹ آف پاکستان کے حکم پر قلیل مدت میں یہ کام کیا ہے ان خیالات کا اظہار صوبائی الیکشن کمشنر سید سلطان بازیزید نے ایکسپریس نیوز کے ساتھ بات چیت کے دوران کیا، صوبائی الیکشن کمشنر کے مطابق سپریم کورٹ آف پاکستان کے حکم پر بلوچستان میں بلدیاتی انتخابات7دسمبر کو کرائے جارہے ہیں جس کیلیے الیکشن کمیشن بلوچستان نے تمام تیاریاں مکمل کرلی ہیں بیلٹ پیپرز اور دوسرا سامان صوبے کے تمام اضلاع میں پہنچادیاگیا ہے بیلٹ پیپرز اور دوسرے انتخابی سامان کی ترسیل کیلیے کمرشل فلائٹس کے علاوہC-130 طیارہ بھی استعمال کیاگیا جبکہ حساس اضلاع ڈیرہ بگٹی، کوہلو، خضدار، واشک، خاران میں ہیلی کاپٹر استعمال کیے گئے،بلوچستان کے بلدیاتی الیکشن کے تمام مراحل طے ہونے کے بعد2507 امیدوار بلامقابلہ منتخب ہوچکے ہیں، انہوں نے کہاکہ بلوچستان میں بلدیاتی الیکشن کیلیے کل7190 نشستوں کیلیے22ہزار کاغذات نامزدگی جمع کرائے گئے امیدواروں کے بلامقابلہ منتخب ہونے کے بعد4168 نشستوں پر18ہزار امیدواروں کے درمیان مقابلہ ہوگا جس کیلیے دو قسم کے بیلٹ پیپرز استعمال ہونگے سفید رنگ کا بیلٹ پیپر یوسی کیلیے اور سبز رنگ کا بیلٹ پیپر ضلع کونسل کیلیے ہوگا شہری علاقوں میں سفید بیلٹ پیپر استعمال ہو۔