ایکسپریس پرحملہتفتیش میں 2روزبعدبھی پیش رفت نہ ہوسکی
جائے وقوع سے ملنے والے گولیوں کے خول کی فارنسک رپورٹ بھی تاحال موصول نہیں ہوسکی
پولیس مکمل تندہی سے کام کررہی ہے تاہم فوری طورپرتحقیقات میںکوئی پیشرفت نہیں ہوسکی۔ فوٹو : محمد نعمان / ایکسپریس/فائل
ایکسپریس میڈیا گروپ کے دفاترپرحملے کو2روز بیت گئے لیکن تفتیش میں کوئی ٹھوس پیش رفت نہیں ہوسکی۔
جائے وقوع سے ملنے والے گولیوں کے خول کی فارنسک رپورٹ بھی تاحال موصول نہیں ہوسکی، حملے کے فوری بعد جائے وقوع کے معائنے کے دوران پولیس افسران وتفتیشی اہلکاروں نے گولیوں کے درجنوں خالی خول قبضے میں لیے تھے اورانھیں تجزیے کے لیے فارنسک لیبارٹری روانہ کردیاتھا۔
ایس ایس پی سائوتھ ناصرآفتاب نے ایکسپریس کو بتایاکہ تحقیقات جاری ہے۔ایس پی کلفٹن ندیم راجپوت نے بتایاکہ پولیس مکمل تندہی سے کام کررہی ہے تاہم فوری طورپرتحقیقات میںکوئی پیشرفت نہیں ہوسکی۔ڈی ایس پی بلوچ کالونی طارق مغل نے بتایا کہ بدھ کی شام تک فارنسک رپورٹس آنے کاامکان تھا لیکن لیبارٹری میں چندمسائل کے باعث بدھ کورپورٹ موصول نہیں ہوئی،ممکن ہے رپورٹ آج (جمعرات کو) موصول ہوجائے۔