حکومت کا پاک افغان سرحد پر تجارتی سرگرمیاں بحال کرنے کا فیصلہ
تجارتی سرگرمیوں کی بحالی کے دوران میڈیکل ایس او پی کو مدنظر رکھا جائے، حکمنانہ
تجارتی سرگرمیوں کی بحالی کے دوران میڈیکل ایس او پی کو مدنظر رکھا جائے، حکمنانہ . فوٹو : فائل
وفاقی حکومت نے پاک افغان سرحد پر 24 گھنٹے روزانہ کی بنیاد پر تجارتی سرگرمیاں بحال کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے جس پر پیر کے دن سے عمل درآمد شروع ہو جائے گا۔
وفاقی وزیر داخلہ نے ہدایات جاری کردی ہے کہ طورخم سرحدی گزرگاہ کے ذریعے 24 گھنٹے تجارتی سرگرمیاں بحال کی جائیں۔ حکمنامے کے مطابق طورخم سرحد ہفتے میں 6 دن 24 گھنٹے تجارتی سرگرمیوں جب کہ ایک دن پیدل آمدورفت کے لئے کھلی رہے گی۔
حکمنامے کے مطابق پیر کے دن سے پاک افغان ٹرانزٹ ٹریڈ اور ایمورٹ ایکسپورٹ کی بحالی کا آغازکیا جائے گا، حکمنامہ میں یہ بھی وضاحت کی گئی ہے کہ تجارتی سرگرمیوں کی بحالی کے دوران میڈیکل ایس او پی کو مدنظر رکھا جائے۔
واضح رہے کہ کورونا وائرس کے روک تھام کے لئے وزارت داخلہ نے طورخم سرحد پر تجارتی سرگرمیاں 16 مارچ کو معطل کردی تھیں۔