سیمنٹ کی مجموعی فروخت میں گزشتہ ماہ 303 فیصد اضافہ

مقامی فروخت 8.6 فیصد بڑھی، برآمد 12.8 فیصد گرگئی، جولائی تا نومبر سیلز معمولی زائد

پیداواری گنجائش کا استعمال 5 سال کی کم سطح پر، نئی منڈیاں ڈھونڈرہے ہیں، اے پی سی ایم اے فوٹو : فصیح منگی/فائل

سیمنٹ سیکٹر کی نمو رواں مالی سال سست روی کا شکار ہوگئی، گزشتہ 5ماہ کے دوران انڈسٹری کی مجموعی فروخت سال بہ سال 0.3 فیصد کے معمولی اضافے سے 13.167 ملین ٹن رہی جو گزشتہ سال کی اسی مدت میں 13.127 ملین ٹن تھی۔

آل پاکستان سیمنٹ مینوفیکچررز ایسوسی ایشن (اے پی سی ایم اے) کی طرف سے جاری اعدادوشمار کے مطابق نومبر میں سیمنٹ کی مقامی فروخت میں 8.61 فیصد اضافہ ہوا جبکہ برآمدات میں 12.84 فیصد کمی ہوئی تاہم مقامی فروخت میں اضافے کے ثمرات برآمدات میں زائل ہونے کی وجہ سے مجموعی فروخت نومبر 2012 کے مقابلے میں صرف 3.03 فیصد زیادہ رہی۔ اعداد وشمار کے مطابق نومبر 2013 میں سیمنٹ کی مجموعی فروخت 2.731 ملین ٹن رہی جبکہ گزشتہ برس اسی ماہ فروخت 2.650 ملین ٹن تھی۔




گزشتہ ماہ سیمنٹ کی مقامی فروخت 2.13 ملین ٹن جبکہ نومبر2012 میں 1.96 ملین ٹن تھی تاہم سیمنٹ کی برآمدات گزشتہ سال کی 6 لاکھ 89ہزارٹن کے مقابلے میں رواں سال نومبر میں 6 لاکھ ٹن رہی، رواں مالی سال کے ابتدائی 5 ماہ میں پیداواری گنجائش کا استعمال 70.79 فیصد رہا جو 5 سال کی کم ترین سطح ہے۔ ترجمان اے پی سی ایم اے کے مطابق افغانستان میں نئے تعمیراتی کاموں کے ماند پڑنے اور بھارت میں معاشی سست روی کی وجہ سے برآمدات میں کمی ہوئی۔ انھوں نے کہا کہ سیمنٹ انڈسٹری افغانستان کو برآمدات میں کمی کی وجہ سے نئی مارکیٹس تلاش کررہی ہے۔
Load Next Story