ایف بی آر بینک کھاتوں کی معلومات لینے کیلیے میکنزم تجویز

این ٹی این ہولڈراور باقاعدگی سے انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے والے کھاتے داروں کے متعلق معلومات نہیں لی جا سکیں گی۔

این ٹی این ہولڈراور باقاعدگی سے انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے والے کھاتے داروں کے متعلق معلومات نہیں لی جا سکیں گی۔ فوٹو: فائل

ایف بی آر نے بینکوں سے مشکوک ٹرانزیکشنز، غیر ملکی کرنسی میں لین دین اور معاف کیے جانے والے قرضوں کی معلومات اور اکائونٹ ہولڈرز کے بارے میں دیگر معلومات کے حصول کے میکنزم پر مشتمل مسودہ جاری کردیا۔


تاہم این ٹی این ہولڈراور باقاعدگی سے انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے والے کھاتے داروں کے متعلق معلومات نہیں لی جا سکیں گی۔ ''ایکسپریس'' کو دستیاب دستاویز کے مطابق ایف بی آر نے انکم ٹیکس رولز میں ترامیم کا مسودہ اسٹیک ہولڈرز اورعوامی آرا جاننے کے لیے پیش کردیا۔ اس حوالے سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق مذکورہ رولز کے بارے میں 7 روز میں آرا و اعتراضات ایف بی آر کو بھجوائے جاسکتے ہیں، 7 روز میں اعتراض نہ آنے پر ترمیمی رولز کے اطلاق کا گزٹ نوٹیفکیشن جاری کردیاجائے گا۔
Load Next Story