پاک سری لنکا کرکٹ سیریز کے میچ آفیشلز کا تقرر سری ناتھ اور ڈیوڈ بون ریفریز
آخری 2 ون ڈے اور تین ٹیسٹ میچز میں میچ ریفری کے فرائض جواگل سری ناتھ نبھائیں گے
آخری 2 ون ڈے اور تین ٹیسٹ میچز میں میچ ریفری کے فرائض جواگل سری ناتھ نبھائیں گے۔
پاکستان کی متحدہ عرب امارات میں شیڈول سیریز کیلیے آفیشلز کا اعلان کردیا گیا، سری لنکا کے خلاف سیریز میں 2میچ ریفریز فرائض انجام دیں گے، مجموعی طور پر 9 امپائرز مختلف حیثیت میں ذمہ داری ادا کریں گے۔
افغانستان کے خلاف واحد اور سری لنکا سے 2ٹوئنٹی 20 میچز سمیت ابتدائی تین ون ڈے میچز کے لیے میچ ریفری ڈیوڈ بون ہوں گے، آخری 2 ون ڈے اور تین ٹیسٹ میچز میں میچ ریفری کے فرائض جواگل سری ناتھ نبھائیں گے۔ افغان سائیڈ سے 8 اور سری لنکا سے 11 دسمبر کو شیڈول پہلے ٹی 20 میں فیلڈ امپائرز احسان رضا اور شوزیب رضا ہوں گے ، تھرڈ امپائر ضمیر حیدر جبکہ احمد شہاب ریزرو امپائر ہوں گے۔ 13 کو شیڈول سری لنکا سے دوسرے ٹی 20 میں فیلڈ امپائرز احسان اور ضمیر جبکہ شوزیب تھرڈ اور شہاب ریزرو امپائر ہوں گے۔
پہلے، تیسرے اور پانچویں ون ڈے کے فیلڈ امپائرز جان کلوٹے اور شوزیب ہوں گے، تھرڈ امپائر رچرڈ النگورتھ اور ریزرو آفیشل احسان رضا ہوں گے۔ دوسرے اور چوتھے ایک روزہ میچ میں رچرڈ اور احسان فیلڈ، جان کلوٹے تھرڈ اور شوزیب ریزرو امپائر کا فریضہ انجام دیں گے۔ 31 دسمبر سے شیڈول پہلے ٹیسٹ میں بروس آکسنفورڈ اور روی سندرم فیلڈ، رچرڈ کیٹل برو تھرڈ اور شوزیب ریزرو امپائر ہوں گے۔ دوسرے میں بروس اور رچرڈ فیلڈ، سندرم تھرڈ اور شوزیب ریزرو ہوں گے۔ 16 سے 20 جنوری تک آخری ٹیسٹ میں کیٹل برو اور سندرم فیلڈ، بروس تھرڈ جبکہ شوزیب ہی ریزرو امپائر کی ذمہ داری نبھائیں گے۔