بلوچستان34لاکھ ووٹرزکل بلدیاتی نمائندے چنیں گے
الیکشن کمیشن نے بلدیاتی انتخابات کے انعقادکیلیے تمام تیاریاں مکمل کرلی ہیں
الیکشن کمیشن نے بلدیاتی انتخابات کے انعقادکیلیے تمام تیاریاں مکمل کرلی ہیں ۔فوٹو:فائل
بلوچستان کے 32 اضلاع میں34لاکھ ووٹرز(کل) ہفتے کواپنے بلدیاتی نمائندوں کاانتخاب کریں گے ۔
الیکشن کمیشن نے بلدیاتی انتخابات کے انعقادکیلیے تمام تیاریاں مکمل کرلی ہیں اورانتخابات کی پولنگ اسکیم جاری کر دی گئی ہے۔33ہزار پولنگ عملہ ڈیوٹی سرانجام دے گا، انتخابات کیلیے5 ہزار 718 پولنگ اسٹیشن قائم کیے گئے ہیں جبکہ پولنگ بوتھ کی تعداد 11 ہزار847 ہے۔ مجوعی طور پر7 ہزار190 نشستوں میں سے2 ہزار509 امیدوار بلامقابلہ منتخب قرار پائے ہیں جبکہ خالی نشستیں 513 ہیں جن پر امیدوار کاغذات جمع کرانے بعدیافوت ہوگئے یا ان نشستوں پر کسی نے کاغذات ہی جمع نہیں کرائے۔ 7دسمبر کو مقابلہ 4163 نشستوں پر ہے، مردوں کے لیے 732 اور خواتین کے لے691 پولنگ اسٹیشن قائم کیے گئے ہیں۔
صوبے کے9اضلاع کوحساس قراردیاگیاہے جبکہ قائم مقام چیف الیکشن کمشنر جسٹس تصدق حسین آج (جمعے کو)مختصردورے پرکوئٹہ پہنچیں گے۔سدرن کمانڈکوئٹہ میں آئی ایس پی آرکی جانب سے میڈیاکوبلدیاتی انتخابات پر بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیاکہ کوئٹہ سمیت صوبے کے 6ڈویژن میں54ہزار 446سیکیورٹی اہلکاروں کوتعینات کردیاگیا ہے اور کسی بھی ناخوشگوارواقعے سے نمٹنے کیلیے فضائی نگرانی بھی کی جائیگی۔ امیدواروں کی انتخابی مہم آج رات 12 بجے ختم ہوگی۔ علاوہ ازیں الیکشن کمیشن نے جعلی ڈگری میں ناہل قراردیے گئے سمیراملک اورکے پی کے حکومت کے سابق وزیریوسف ایوب کے حلقوںمیں 23جنوری کو ضمنی انتخاب کیلیے پولنگ کا اعلان کیا ہے۔