راجا پرویز نے 50 ارب ایک حلقے پرکیسے خرچ کردیے طاہر مشہدی

کراچی پولیس مجرموں کے بجائے معصوم افراد کو گرفتار کررہی ہے، حالات مزید خراب ہوگئے

حکومت سپریم کورٹ کے احکام کے مطابق راجا پرویز اشرف کیخلاف کارروائی کرے۔فوٹو:فائل

SUKKUR:
متحدہ قومی موومنٹ کے سینیٹ میں پارلیمانی لیڈر سینیٹر کرنل ریٹائرڈ طاہر حسین مشہدی نے کہا ہے کہ سابق وزیراعظم راجا پرویز اشرف نے50 ارب روپے سے زائد کے ترقیاتی فنڈکا غیر قانونی استعمال کیا۔

حکومت سپریم کورٹ کے احکام کے مطابق راجا پرویز اشرف کیخلاف کارروائی کرے، کراچی میں جاری آپریشن میں پولیس مجرموں کو پکڑنے کے بجائے معصوم افراد کو گرفتار کررہی ہے، تحریک انصاف کی چھوٹی دھرنی سے امریکا ڈرون حملے روکنے والا نہیں۔ جمعرات کو پارلیمنٹ ہائوس کے باہر ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ آئین اور قانون میں کہیں نہیں لکھا کہ منتخب وزیراعظم اپنے اختیارات کو استعمال کرتے ہوئے50 ارب روپے سے زائدکے فنڈ کسی ایک حلقے میں لگا دے۔




ایک سوال پر انھوں نے کہاکہ کراچی میں آپریشن کے باوجود آئے روز درجنوں لوگ اپنی جان گنوا رہے ہیں اور بھتہ خوری سمیت اغوا برائے تاوان کی وارداتیں بھی جاری ہیں۔ انھوں نے کہا کہ ایم کیو ایم کا مطالبہ تھا کہ فوج کے ذریعے کراچی میں منصفانہ آپریشن کیا جانا چاہیے لیکن صوبائی اور وفاقی حکومت نے ملکر پولیس اور دیگر سیکیورٹی اداروں کے ذریعے آپریشن شروع کیا جس سے حالات مزید خراب ہوگئے ہیں۔
Load Next Story