عالمی سرمایہ کاری امریکا 26 ہزار ارب ڈالر سے سرفہرست

پاکستان میں 2013 تک صرف 17 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری ہوئی، آئی ایم ایف کی رپورٹ

برطانیہ نے پاکستان میں ساڑھے 4 ارب ڈالر لگائے، پاکستان نے سوا ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کی۔

بین الاقوامی مالیاتی فنڈ(آئی ایم ایف) نے عالمی سرمایہ کاری سروے کے ابتدائی نتائج جاری کر دیے ہیں۔

آئی ایم ایف کے اعلامیہ کے مطابق عالمی سرمایہ کاری میں امریکا کا حصہ 78 فیصد ہے جہاں 26 ہزار ارب ڈالر کی سرمایہ کاری ہو چکی ہے جبکہ پاکستان میں 2013 تک 17 ارب 72 کروڑ ڈالر کی سرمایہ کاری ہوئی ہے۔




سروے کے مطابق سب سے زیادہ سرمایہ کاری برطانیہ نے کی جس کا حجم ساڑھے 4 ارب ڈالر ہے پاکستان نے بھی دیگر ممالک میں ایک ارب 20 کروڑ ڈالر کی سرمایہ کاری کر رکھی ہے جس میں سب سے زیادہ متحدہ عرب امارات میں25 کروڑ 30 لاکھ ڈالر سرمایہ کاری کی گئی ہے۔
Load Next Story