وزارت خزانہ کو اداروں کی نجکاری کے 108 ارب روپے نہیں ملے

2002 سے 2008 تک نجکاری سے 350 ارب وصول ہوئے،قومی اسمبلی میں انکشاف

نجکاری سے کل350ارب روپے وصول ہوئے جس میں226ارب روپے وزارت خزانہ کو ملے. فوٹو: فائل

قومی اسمبلی کے اجلاس میں انکشاف ہواہے کہ 2002 سے 2008 تک 49 قومی اداروں کی نجکاری کے 108 ارب روپے وزارت خزانہ کونہیں ملے.

اس دوران نجکاری سے کل350ارب روپے وصول ہوئے جس میں226ارب روپے وزارت خزانہ کو ملے جوکہ قرضوں کی ادائیگی پرخرچ کیے گئے جبکہ17ارب روپے کی رقم سے مذکورہ اداروںکے ملازمین کو گولڈن ہینڈشیک اوروی ایس ایس کی ادائیگی پرخرچ ہوئے۔




جمعرات کووزارت خزانہ کی جانب سے ارکان کے سوالوں کے جواب میں قومی اسمبلی کے اجلاس میں پیش کی گئی دستاویزات میں انکشاف ہواکہ سال 2002 سے 2008 کے دوران پی ٹی سی ایل، کے ای ایس سی سمیت 49قومی اداروں کی نجکاری کی گئی جبکہ اس سے حکومت 349ارب65کروڑ20لاکھ روپے وصول ہوئے تاہم انکشاف ہواہے کہ مذکورہ رقم میں 108 ارب 28 کروڑ 30 لاکھ روپے وزارت خزانہ کو موصول نہیں ہوئے جبکہ نہ ہی حکومت کے پاس مذکورہ رقم کاکوئی ریکارڈ موجود ہے۔ دستاویزات کے مطابق2002سے2008کے دوران نجکاری کی رقم سے وزارت خزانہ کو صرف 225 ارب 65 کروڑ 50 لاکھ روپے موصول ہوئے جوکہ حکومت نے قرضوںکی ادائیگی پر خرچ کیے۔
Load Next Story