کراچی پولیس کا ایک اور اہلکار کورونا سے شہید ڈیڑھ درجن سے زائد وائرس کا شکار

شاہ فیصل کے ڈیڑھ درجن اہلکاروں میں کرونا کی تشخیص ہوئی ہے جنھیں گھروں پر آئیسولیٹ کردیا گیا ہے

شاہ فیصل کے ڈیڑھ درجن اہلکاروں میں کرونا کی تشخیص ہوئی ہے جنھیں گھروں پر آئیسولیٹ کردیا گیا ہے ۔ فوٹو: فائل

کراچی پولیس کا ایک اور اہلکار کورونا وائرس کے باعث شہید ہوگیا۔

ڈی آئی جی ویسٹ آفس میں قائم گلبرگ سی پی ایل سی میں تعینات وائر لیس آپریٹر ہیڈ کانسٹبل حسن رضا کا منگل کی دوپہرتین بجے اچانک طبیعت ناسازہونے پر نارتھ ناظم آباد میں قائم ضیاء الدین اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا جہاں چند گھنٹے بعد دوران علاج چل بسا۔

ان کے بیٹے عباس نے بتایا کہ اتفاقی طورپر کرونا ٹیسٹ کی رپورٹ منگل کو اس وقت ملی جب والد کی طبیعت بگڑ ی ہوئی تھی انھیں منگل کی دوپہر اوجھاسینٹر لیکر گئے لیکن وہاں کوئی بیڈ خالی نہیں تھا واپس انھیں ضیا ا لدین اسپتال لیکر آئے۔


دریں اثنا ایس ایس پی کورنگی کرونا کا شکار ہوگئے جبکہ تھانہ شاہ فیصل کے ڈیڑھ درجن اہلکاروں میں کرونا کی تشخیص ہوئی ہے جنھیں گھروں پر آئیسولیٹ کردیا گیا ہے۔

سندھ پولیس میں ایس ایس پی کورنگی فیصل عبداللہ چاچڑ کا کرونا کا ٹیسٹ مثبت آگیا کورونا رپورٹ مثبت آنے کے بعد فیصل عبداللہ چاچڑ قرنطینہ میں چلے گئے۔

ذرائع کے مطابق فیصل چاچڑ پی آئی اے جہازحادثے کے بعد مسلسل ورکنگ میں تھے ضلع کورنگی کے تھانے شاہ فیصل کے 20 اہلکاروں کے کرونا کے رزلٹ مثبت آئے ہیں جس کے عبد اہلکاروں کو قرنطینہ میں بھیج دیا گیا ہے۔
Load Next Story