کلارک اور ہیڈن نے انگلش بولرز کے اوسان خطا کردیے
اسٹورٹ براڈ کے 3 شکار، الیسٹرکک (3) جونسن کا شکار بن گئے، انگلینڈ کے 35 رنز
ایڈیلیڈ ٹیسٹ: آسٹریلوی اننگز کے وقفے میں بریڈ ہیڈن اور مائیکل کلارک واپس پویلین جارہے ہیں۔ فوٹو: گیٹی امیجز
کپتان مائیکل کلارک اور بریڈ ہیڈن نے انگلش بولرز کے اوسان خطا کردیے، دونوں کی سنچریوں کی بدولت آسٹریلیا نے ایشز ٹیسٹ میں 570 کا پہاڑ جیسا مجموعہ ترتیب دے دیا۔
کینگروز نے پہلی اننگز 9 وکٹ پر ڈیکلیئرڈ کی، کپتان 148 اور وکٹ کیپر نے 118 رنز اسکور کیے، دونوں نے کئی انفرادی ریکارڈز بھی قائم کیے، مہمان ٹیم نے دوسرے دن کے اختتام پر جوابی اننگز میں ایک وکٹ پر 35رنز جوڑ لیے۔ تفصیلات کے مطابق ایڈیلیڈ ٹیسٹ کے دوسرے دن بھی آسٹریلیا چھایا رہا، میزبان ٹیم نے کپتان مائیکل کلارک اور بریڈ ہیڈن کی سنچری اننگز کی بدولت 9 وکٹ پر 570 کا بڑا مجموعہ ترتیب دیکر انگلش ٹیم کو دبائو کا شکار کردیا، کلارک نے 17چوکوں کی مدد سے 148رنز اپنے نام درج کیے جبکہ ہیڈن نے 118 رنز بنانے کیلیے 177گیندوں کا سامناکیا، ان کی اننگز میں 11چوکے اور 5 سکسر شامل رہے، ریان ہیرس نے55 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی، یہ بطور کپتان کلارک کی 12ویں سنچری ہے۔
دوسری جانب ہیڈن نے ایشز میں تیسری اور مجموعی طور پر چوتھی سنچری بناکر ایڈم گلکرسٹ کے ایشز میں بطور وکٹ کیپر سب سے زیادہ تھری فیگر اننگز کھلنے کا ملکی ریکارڈ برابر کردیا، دونوں پلیئرز کے درمیان چھٹی وکٹ کیلیے 200 رنز کی شراکت بھی بنی، جو اس پوزیشن پر ایڈیلیڈ میں پہلی ڈبل سنچری ساجھے داری بھی ریکارڈ ہوئی جبکہ مجموعی طور پر یہ چھٹے نمبر پر آسٹریلیا کی ساتویں 200 پلس شراکت بنی، آسٹریلیا نے پہلی اننگز میں مجموعی طورپر 12 چھکے بھی جڑے، اسٹورٹ نے 3 جبکہ گریم سوان اور بین اسٹوکس نے 2،2 مہرے کھسکائے، انگلینڈ نے جوابی اننگز میں دوسرے دن کے اختتام تک ایک وکٹ پر 35رنز جوڑے، کپتان الیسٹرکک3رنز بناکر جونسن کا شکار بنے، مائیکل کیربیری20 اور جوئے روٹ 9رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود ہیں۔