مزید 4 ارکان قومی اور ایک رکن صوبائی اسمبلی کورونا کا شکار
چوہدری حمید، غلام رسول، جلال دین، ظفر بزدار اور میاں نوید میں کوویڈ 19 کی تصدیق
پارلیمنٹ ہاؤس کے77 میں سے 10ملازمین کا ٹیسٹ مثبت آیا ہے فوٹو: فائل
قومی اسمبلی کے مزید 4ارکان کورونا وائرس کا شکار ہوگئے۔
کورونا ٹیسٹ کروانے والے 14 ایم این ایز میں سے 4 میں وائرس کی تصدیق ہوگئی۔ان میں چوہدری حمید، غلام رسول، جلال دین اور ظفر بزدار شامل ہیں۔
علاوہ ازیں پارلیمنٹ ہاؤس کے77 ملازمین کا بھی ٹیسٹ ہوا جن میں سے 10ملازمین کا ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔ دریں اثنا پاکپتن کے حلقہ پی پی192سے ن لیگ کے رکن پنجاب اسمبلی میاں نوید کا کورونا ٹیسٹ مثبت آ گیا، انہوں نے خود کو لاہور میں آئسولیٹ کر لیا۔