سندھ میں مون سون بارشیں معمول سے 20 فیصد زیادہ ہونے کی توقع
مشرقی دریاؤں میں سیلابی صورتحال، بڑے شہروں میں اربن فلڈنگ کا خطرہ رہے گا
بارشیں چاول کی فصل کے لیے مفید، کپاس کے لیے نقصان دہ ثابت ہوسکتی ہیں ۔ فوٹو : فائل
سندھ میں مون سون کی بارشیں معمول سے 20 فیصد زیادہ ہونے کی توقع ہے۔
محکمہ موسمیات نے جولائی سے ستمبر کے دوران مون سون آؤٹ لک جاری کر دیا، محکمہ موسمیات کے مطابق ملک میں مون سون کی بارشیں معمول سے زائد ہوں گی،سندھ اور کشمیر میں مون سون کی بارشیں معمول سے 20 فیصد زائد ہو سکتی ہیں،پاکستان میں جولائی سے ستمبر کے دوران معمول کی بارشیں 140.8 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی ہیں۔
مون سون میں ہونے والی بارشوں کے اثرات کے باعث ملک کے مشرقی دریاؤں میں سیلابی صورتحال ہوسکتی ہے جبکہ بڑے شہروں میں اربن فلڈنگ کا خطرہ رہے گا،مون سون کی بارشیں چاول کی فصل کے لیے مفید ہونگی،کپاس کی فصل کے لیے بارشیں نقصان دہ ہوسکتی ہیں، مون سون کے دوران بننے والا موسم ٹڈی دل کی افزائش کو موزوں ماحول فراہم کریگا۔