ڈونیڈن ٹیسٹ‘ ڈیرن براوو کے کیریئر کی اولین ڈبل سنچری
بیٹسمین 210 پر ناٹ آئوٹ، کپتان سیمی کے ہمراہ 80 کی ناقابل شکست شراکت
براوو کی عمدہ کاوش کی بدولت میزبان سائیڈ کودوبارہ بیٹنگ کرنا پڑیگی۔فوٹو:کرک انفو
ڈیرن براوو نے کیریئر کی اولین ڈبل سنچری بناکر ویسٹ انڈیز کو اننگز کے خسارے سے باہر نکال لیا، نوجوان بیٹسمین 210رنز پر ناٹ آؤٹ ہیں۔
فالوآن سے دوچار مہمان ٹیم نے نیوزی لینڈ کی پہلی اننگز کی برتری 396 رنزکو ختم کرتے ہوئے6 وکٹ پر443 رنز اسکور بورڈ پر سجادیے، براوو کی عمدہ کاوش کی بدولت میزبان سائیڈ کودوبارہ بیٹنگ کرنا پڑیگی، انھوں نے نرسنگھے دیونارائن (52)کے ہمراہ پانچویں وکٹ کیلیے122رنز کی پارٹنر شپ بھی قائم کی۔ تفصیلات کے مطابق ڈونیڈن ٹیسٹ کے چوتھے دن ڈیرن براوو کی اولین ناقابل شکست ڈبل سنچری کی بدولت کیویز کی یقینی فتح دھندلانے لگی ہے، نوجوان بیٹسمین کی عمدہ بیٹنگ کی بدولت396 رنز کے خسارے میں جاکر فالوآن ہونے والی مہمان سائیڈ نے دوسری اننگز میں 6 وکٹ پر443 رنز جوڑ کر47 رنز کی سبقت لے لی۔
ڈیرن ابھی 210رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود ہیں، اپنی اننگز کے دوران انھیں متنازع ریفرل سسٹم پر بھی چانس ملا جبکہ 82 کے انفرادی اسکور پر نیل ویگنر نے اپنی ہی گیند پر کیچ تھامنے کا موقع بھی گنوادیا، ڈیرن براوو دوسری اننگز میں ڈبل سنچری داغنے والے پانچویں ویسٹ انڈین بیٹسمین بنے، یہ ان کی پانچویں ٹیسٹ سنچری بھی ہے، اس سے قبل ان کا بہترین انفرادی اسکور 195 تھا، جو انھوں نے بنگلہ دیش کیخلاف ڈھاکا میں 2011 میں بنایا تھا، انھیں اپنے 2 ہزار ٹیسٹ رنز مکمل کرنے کیلیے محض ایک رن درکار ہے، نرسنگھے دیونارائن 52رنز بناکر پویلین واپس ہوئے جبکہ ڈیرن سیمی بھی 44رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود ہیں، براوو اور ان کے درمیان اب تک ساتویں وکٹ کیلیے 80رنز کی ناقابل شکست شراکت بن چکی ہے، ایش سودھی نے 2 وکٹیں لیں۔