سونے کی قیمت میں معمولی کمی

10 گرام سونے کی قیمت 86 روپے کمی کے ساتھ 83 ہزار 676 روپے ہوگئی

10 گرام سونے کی قیمت 86 روپے کمی کے ساتھ 83 ہزار 676 روپے ہوگئی۔ فوٹو:فائل

عالمی بلین مارکیٹ میں گزشتہ روز سونے کی فی اونس قیمت میں 1 ڈالر کی کمی واقع ہوئی جس کے بعد سونے کی فی اونس قیمت 1706 ڈالرز کی سطح پر آگئی۔


عالمی منڈی میں سونے کے نرخ میں کمی کے باعث مقامی مارکیٹ میں فی تولہ سونے کی قیمت 100 روپے کمی سے 97 ہزار 600 روپے اور 10 گرام سونے کی قیمت 86 روپے کمی کے ساتھ 83 ہزار 676 روپے ہوگئی۔

دریں اثنا چاندی کی فی تولہ قیمت 1050روپے کی سطح پر مستحکم ریکارڈ کی گئی۔
Load Next Story