ملالہ یوسفزئی کو اقوام متحدہ انسانی حقوق ایوارڈ دینے کا اعلان

ایوارڈ ہر5 سال دنیا بھر میں انسانی حقوق کے لیے کام کرنے والی شخصیات کوان کی خدمات کے اعتراف میں عطا کیا جاتا

ایوارڈ ہر5 سال دنیا بھر میں انسانی حقوق کے لیے کام کرنے والی شخصیات کوان کی خدمات کے اعتراف میں عطا کیا جاتا ہے۔ فوٹو: فائل

سوات میں دہشت گردی کا نشانہ بننے والی پاکستانی طالبہ ملالہ یوسفزئی کواقوام متحدہ انسانی حقوق ایوارڈ دینے کا اعلان کردیاگیا۔


یہ ایوارڈ ہر5 سال دنیا بھر میں انسانی حقوق کے لیے کام کرنے والی شخصیات کوان کی خدمات کے اعتراف میں عطا کیا جاتا ہے ۔ نیلسن منڈیلا،جمی کارٹر اور سابق وزیر بے نظیر بھٹو یہ ایوارڈ حاصل کر چکی ہیں۔ اس مرتبہ جن 6شخصیات کوایوارڈعطا کرنے کااعلان کیا گیا ہے ان میں مورلطانیہ کے بیرام عبید ،کوسوو کے ہل منجیتا اپوک ، فن لینڈ کے لیسا کاپینسن ، مراکش ہیومن رائٹس ایسوسی ایشن کی سابق صدر خدیجہ ریاوی ، میکسیکو سپریم کورٹ آف جسٹس کے جج اور ملالہ یوسفزئی شامل ہیں۔ایوارڈ عطا کرنے کی تقریب عالمی یوم انسانی حقوق کے موقع پر 10دسمبر کونیو یارک میں اقوام متحدہ انسانی حقوق کے ہیڈ کوارٹرز میں منعقد کی جائیگی۔
Load Next Story